دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور لوگوں
کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت پچھلے
دنوں مرکزی مجلس شوری کے رکن ونگرانِ انٹیرئیرسندھ مشاورت حاجی قاری محمد ایاز
عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ نوابشاہ ڈویژن کے شیڈول پر تھے۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے تاجران محمد شاہ نواز
اور محمد عدنان سے ملاقات کی نیز انہیں
نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔
رکنِ شوریٰ نے تاجران کو دعوتِ اسلامی کے جملہ
اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری
نے تاجران کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم“ تحفے میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)