دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت گزشتہ روز جامعۃالمدینہ بوائز G-11 اسلام آباد میں ”غسلِ میت و کفن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے بھی شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار مولانا محمد مزمل عطاری نے کورس میں شریک طلبۂ کرام کو غسلِ میت دینے کا طریقہ بتاتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے / پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا نیز دیگر امور پر طلبۂ کرام کی رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

٭نمازِ جنازہ دیکھ کر کیا پڑھنا چاہیئے؟٭جنازہ پڑھنے کی فضیلت٭جنازے کو کندھا دینے کا طریقہ٭دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن کا تعارف۔

بعدازاں طلبۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کرتے ہوئے کفن دفن کے معاملات میں حصہ لینے کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)