28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شاہ رکنِ عالم مارکیٹ
لاہور میں تاجروں کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
Mon, 28 Nov , 2022
2 years ago
26 نومبر 2022ء
بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں قائم شاہ رکنِ عالم مارکیٹ میں دعوتِ
اسلامی کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کے آغاز میں
تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھا گیا جبکہ مرکزی
مجلسِ شورٰی کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”اپنی اصلاح اور معاشرے کی اصلاح“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ
نے اپنی اور دوسروں کی اصلاح کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ
رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون
رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)