28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں مدنی مشورے کا انعقاد کیاگیا جس میں
شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر مشاورت کی
اور شعبے کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئےجس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)