25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت سٹی ٹاؤن راولپنڈی میں ایک تاجر اسلامی بھائی کے
گھر اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی اور شعبہ رابطہ برائے
تاجران کے ذمہ دار محمد رضوان عطاری نے ’’میلاد
مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی
برکات ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا ۔
دورانِ
بیان ذمہ دار اسلامی بھائی نے تاجر برادری کو مدنی چینل دیکھنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی نیتیں کیں۔
دیگر
شخصیات اور تاجران کے ساتھ امپیریل مارکیٹ راولپنڈی کے تاجران نے بھی اجتماع میلاد
میں شرکت کی۔(رپورٹ: رابطہ
برائے تاجران راولپنڈی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)