5اکتوبر2019ء کو  کراچی کے علاقے کھارادر جوڑیا بازار میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ کابینہ نے ”تجارت میں برکت “ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو رزق ِ حلال سے متعلق نکات پیش کئے نیز شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،یوسف عطاری،کھارادر کابینہ کراچی مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت ذمّہ دارن نےنگران مجلس تاجران پاکستان کے ہمراہ5 اکتوبر2019ء کو راولپنڈی میں شفقت حسین مغل(المدینہ آٹوز راولپنڈی والے )کے گھر جا کر ان کے والد حاجی برکت حسین مغل کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا فرمائی۔ (رپوٹ،محمد مظفر عطاری،نگرانِ مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت ذمّہ دارن نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ شکارپور میں تاجران اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ (رپوٹ،محمد مظفر عطاری،نگرانِ مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران  کے تحت ذمّہ دارن نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ چیمبرز آف کامرس لاڑکانہ میں مدنی حلقہ لگایا جس میں شخصیات نے شرکت کی۔ نگرانِ ریجن نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا۔(رپوٹ،محمد مظفر عطاری،نگرانِ مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت ذمّہ داران نے  مصطفیٰ آباد رائیونڈ میں قائم مین مارکیٹ کی ایک دکان میں مدنی حلقہ لگایا جس میں دکان داروں نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت کھارادر کابینہ میں قائم ٹیکسٹائل پلازہ میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ کابینہ  نے تاجر کو کیسا ہونا چاہیئے کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 27ستمبر2019ء کو لالہ موسیٰ کے ایک ہال  میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجر شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مجلس تاجران کے ریجن ذمہ دار نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور والدین کے حقوق اور ایصالِ ثواب کےمتعلق نکات دئیے۔علاوہ ازیں اختتام میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا ۔(رپورٹ،محمد ندیم عطاری،مجلس تاجران لاہور)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مکول چوک علی پور میں 26 ستمبر2019ء  بروز جمعرات مجلس تاجران کے ذمّہ داران کا ماہانہ اجلاس ہوا جس میں زون سطح کے ذمّہ داران ، کابینہ ذمّہ داران اور ڈویژن ذمّہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران پاکستان نے ذمّہ داران کی تربیت کرتے ہوئے تاجر وں میں مدنی کام کو بڑھانے کے متعلق نکات دئیے۔(رپوٹ،محمد مظفر عطاری،نگرانِ مجلس تاجران)


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت کراچی کے جوڑیا  بازار میں ایک آفس پر تاجران کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت سکھر کے غریب آباد بازار میں  ایک دکان پر تاجران کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں ریجن سطح کے ذمّہ دار اسلامی بھائی نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی سیرت پر سنّتوں بھرا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت روہیلا نوالی ملتان ریجن  میں تاجران کے درمیان مدنی حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کیا۔


شیخِ کامل، سنتوں کے عامل امیر اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی صحبت سے فیض حاصل کرنے اور علمِ دین کا خزانہ حاصل کرنے کے لئے مجلس تاجران کے تحت 11 اسلامی بھائیوں پر مشتمل ایک مدنی قافلہ 19 ستمبر 2019ء بروز جمعرات فیصل آباد زون کے مجلس تاجران کے ذمہ دار کے ہمراہ بذریعہ ٹرین عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی پہنچا جہاں ان تاجر اسلامی بھائیوں نے مدنی مذاکرے میں شرکت کی سعادت حاصل کی اور امیر اہلِ سنت کے نکات سے فیض پایا۔