دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیرِ اہتمام 15ستمبر2021ءبروزبدھ مکی آئل اسٹور ویلنشیا ٹاؤن لاہور میں دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے مختلف تاجروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے ’’غفلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اپنی آخرت کو بہتر بنانے اور یاد الٰہی میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں تاجروں نے مدنی چینل کو تاثرات دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو خوب سراہا۔(رپوٹ: عبدالرسول عطاری آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)