پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے تاجران(دعوتِ اسلامی)کی تحت نرسری فرنیچر مارکیٹ شوروم کے اونرز نےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیاجہاں ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی نے انہیں مختلف شعبہ جات کے حوالےسے بریفنگ دی اوراسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃالعلمیہ) ،فیضان آن لائن اکیڈمی سمیت مختلف شعبہ جات کاوزٹ بھی کروایا۔

اس موقع پراونرز نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کوخوب سراہتے ہوئے مارکیٹ میں درس و بیان کروانے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)