دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت
7اکتوبر2021ءبروزجمعرات شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں ایک
دکان کے افتتاح کے موقع پر نگرانِ شعبہ برائے
تاجران نےدیگر ذمہ داران کے ہمراہ اس دکان کا وزٹ کیا،اس دوران نگرانِ شعبہ نے
تاجروں کو نیک اعمال کرتےہوئےاپنی تجارت کواسلامی طریقوں کےمطابق کرنے کاذہن دیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے وہاں موجود تاجروں
کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف بھی کروایا اور دینی کاموں میں عملی شمولیت اختیارکرنےکے
حوالے سے تربیت کی۔(رپورٹ: عبدالرسول
عطاری آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کابینہ و
ڈویژن ذمہ دار ان کا مدنی مشورہ
پچھلے دنوں دعورتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کابینہ و ڈویژن ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذمہ
دار حمزہ علی عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالےسے
گفتگو کرتےہوئے کارکردگی کا جائزہ لیا، بعدازاں نمایاں کارکردگی والے اسلامی
بھائیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
مزید اس مشورے میں جن باتوں پر کلام کیا گیا اُن
میں سے چند مذکور ہیں۔
باہم رابطوں میں مضبوطی، مارکیٹوں کی لِسٹ، تقرری
کا جائزہ، ذمہ داران کی لِسٹ، شخصیات کی لِسٹ،تقسیمِ رسائل
(صبح بہاراں)، مارکیٹوں کی سجاوٹ، مارکیٹوں میں اورمین
شاہراہوں پر پینا فلیکس کا اہتمام، 22اکتوبر2021ءبروز جمعہ سُنار اجتماع۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری ریجن ذمہ دارشعبہ رابطہ برائےتاجران ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے
زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہور گلبرگ کے رمادہ ہوٹل میں تاجران کے لئے ورکشاپ کا
انعقاد کیا گیاجس میں شہر کے بڑے بڑے تاجروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر مفتی مولانا علی اصغر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ
رسول کی تربیت ورہنمائی کی،مفتی صاحب نے اسلامی تعلیمات کے مطابق تجارت کرنے کا
ذہن دیا۔
اس دوران نگرانِ شعبہ رابطہ برائے تاجران( پاکستان) ندیم عطاری نے
بھی وہاں موجود تاجران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
12ربیع الاول کے سنتوں بھرے اجتماع کی تیاریوں
کے حوالے سےملاقاتوں کا سلسلہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
تاجران کے ذمہ داران نے12ربیع الاول کے سنتوں بھرے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے بشارت
رندھاوا، صدر صرافہ ایسوسی ایشن چوک اعظم،صدرکریانہ ایسوسی ایشن چوک اعظم،صدرانجمن
آڑھت ایسوسی ایشن چوک اعظم، غلہ منڈی چوک
اعظم آڑھتیوں، ڈسٹری بیوٹرز،انویسٹرز،رئیل اسٹیٹ اورپراپرٹی ایڈوائزرسمیت دیگرتاجران
سےملاقات کی۔
اس موقع پر رکنِ زون شعبہ رابطہ برائے تاجران غلام
یاسین عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے پورےشہرمیں
مدنی پرچم، 12ویں کےپینافلیکس اور بڑےہولڈنگ بوڈزپرپینافلیکس لگانےکے حوالے سےاہم نکات پر
گفتگو کی،اس دوران چوک اعظم ڈویژن تاجران ذمہ دارظفرعطاری بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ چوک اعظم میں شعبہ رابطہ
برائےتاجران (دعوتِ اسلامی)کےزیرِ اہتمام 12ربیع الاول کی شَب سنتوں بھرا اجتماعِ
میلاد خورشیداسٹیڈیم
میں منعقد کیا جائے گا۔(رپورٹ: غلام
یاسین عطاری رکن زون شعبہ رابطہ برائےتاجران لیہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ رابطہ برائے تاجران( دعوتِ
اسلامی)کی زیرِ نگرانی گزشتہ دنوں صدر
کابینہ کراچی موبائل مارکیٹ میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں عاشقانِ رسول کو
نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مارکیٹ میں فیضان نماز کورس کا اہتمام کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس کے علاوہ ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ بھی کیا جس میں 12دینی کاموں کا فالواپ لیا گیاجس میں ذمہ
داران نے مارکیٹ میں 2600”صبح بہاراں“ رسالہ تقسیم کرنے کی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں حافظ آباد پنجاب کے مقامی میرین گولڈ
مارکی میں دعوتِ اسلامی کی زیرنگرانی تاجر
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نگران شعبہ پاکستان شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس موقع پر کثیر تعداد میں تاجران کے ساتھ ساتھ دیگر
شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےعاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی ،مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے بیان کےدوران ’’تاجر کو کیسا
ہونا چاہیے‘‘کےموضوع پر بیان کیا،نگرانِ شعبہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں
تجارت کرنے سے پہلے تجارت کے شرعی اصولوں کو سیکھنا چاہیے تاکہ ہم عین شریعت کے
مطابق تجارت کر سکیں ،اس دوران نگرانِ شعبہ نے انہیں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔
اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی جن شعبہ جات کے ذریعے
دین کی خدمت کررہی ہے اُن میں سے چند شعبہ جات کی پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی، اس کےبعد نگران شعبہ نے صلوۃ و سلام پڑھااور دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد ذوالفقار عطاری نگران کابینہ علی پور چٹھہ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
تاجران کے تحت نیوکراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔اس موقع پر ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے مقامی فیکٹری میں دینی حلقے اور بڑے عمر کے
اسلامی بھائیوں کے لئےمدرسۃالمدینہ کا آغاز کرنے کاذہن دیا۔
دوانِ مدنی مشورہ ریجن ذمہ دار نے عُرس ِاعلیٰ
حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ کے موقع
پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہونے والےسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تاجران کی زیرِ
نگرانی لاہور مشینری مارکیٹ داروغہ والا کے ایک تاجر کے گھر سنتوں بھرے اجتماع
کااہتمام کیا گیاجس میں کئی تاجران نے شرکت
کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ رابطہ برائے
تاجران پاکستان محمدندیم عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود
آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نرسری فرنیچر مارکیٹ شوروم کے اونرز کاعالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے تاجران(دعوتِ اسلامی)کی تحت نرسری
فرنیچر مارکیٹ شوروم کے اونرز نےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیاجہاں
ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی نے انہیں مختلف شعبہ جات کے حوالےسے بریفنگ دی اوراسلامک ریسرچ سینٹر(المدینۃالعلمیہ) ،فیضان آن لائن اکیڈمی سمیت مختلف شعبہ جات
کاوزٹ بھی کروایا۔
اس موقع پراونرز نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات کوخوب سراہتے ہوئے مارکیٹ میں درس و بیان کروانے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے
زیرِ اہتمام 15ستمبر2021ءبروزبدھ مکی آئل اسٹور ویلنشیا ٹاؤن لاہور میں دینی حلقے
کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے مختلف تاجروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد
ندیم عطاری نے ’’غفلت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اپنی آخرت
کو بہتر بنانے اور یاد الٰہی میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
گزشتہ دنوں منڈی فیض آباد سےرائس مل اونرز ، رائس ایکسپورٹرز آڑھتیوں اور ہول سیلروں
نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں نماز جمعہ اداکیااور بعدِ نماز دعوتِ
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کاوزٹ کیا۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے اُن تاجران سے
ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہی دی جس پر انہوں
نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔ (رپوٹ:
محمد عابد عطاری لاہور جنوبی زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت 10 ستمبر2021ءبروزجمعہ شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں شہر کےمشہور تاجروں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے’’ نیک اعمال کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنی زندگی نیک اعمال میں گزارنے کاذہن
دیا نیز دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو بتاتےہوئے انہیں 12 دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔تاجروں
نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو خوب سراہتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپوٹ: عبدالرسول عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے
تاجران،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)