گزشتہ روزشعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کےتحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جیولرز تاجر اجتماع کااہتمام کیاگیا جس میں کراچی کےمختلف صرافہ مارکیٹوں کی یونین ، صدر اور دیگر جیولر زسےتعلق رکھنےوالے تاجران نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگران ِریجن حاجی محمد امین عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اپنی تجارت کو اسلامی تعلیمات کے مطابق کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید شعبہ رابطہ برائے تاجران حمزہ علی عطاری نےبھی شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)