25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت رکنِ
مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نےدینی کاموں کےسلسلے میں ذمہ داراسلامی
بھائیوں کےہمراہ کھارادر اور کلفٹن کابینہ کادورہ کیا۔
رکنِ شوریٰ نے تاجران کونیکی کی دعوت پیش
کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں اپناحصہ ملانے کی ترغیب دلائی
جس پرانہوں نےبھرپورانداز میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
اس کےعلاوہ اسلامی بھائیوں کےدرمیان دینی
حلقےکابھی سلسلہ رہاجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہ
کیاگیا۔
بعدازاں جوڑیہ
بازار کے تاجر یوسف عطاری ، کپڑا مارکیٹ کے فیصل باوانی ، عبدالحبیب اور شاہد کبیر
ٹیکسٹائیل پلازہ تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نےرکنِ شوریٰ سےملاقات کی۔(رپورٹ: حمزہ
علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)