پچھلے دنوں مصطفیٰ آباد(رائیونڈشہر)لاہور میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے تاجران کےزیرِاہتمام اجتماعِ میلاد کاانعقادہواجس میں صدر ِانجمن تاجران کریانہ ایسوسی ایشن رائیونڈ ،فیکٹری مالکان، انجمن تاجران کے بڑے عہدیداران سمیت شہر کے دیگر تاجران نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

پاکستان سطح کےذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے حضور ﷺ کی ’’حیاتِ طیبہ ‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے آپﷺ کی سیرتِ مبارکہ کے چند خوبصورت پہلو بیان کئےاوروہاں موجود اسلامی بھائیوں کو سیرتِ طیّبہ کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کاذہن دیا۔

اس کےعلاوہ ذمہ دار نےدعوتِ اسلامی کےمختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتےہوئےدینی کاموں میں عملی طور پرحصہ لینےکی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکاکومکتبۃالمدینہ کےکُتُب ورسائل تحفے میں دی گئیں۔(رپورٹ: عبدالرسول عطاری آفس ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نےدینی کاموں کےسلسلے میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کےہمراہ کھارادر اور کلفٹن کابینہ کادورہ کیا۔

رکنِ شوریٰ نے تاجران کونیکی کی دعوت پیش کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےٹیلی تھون میں اپناحصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پرانہوں نےبھرپورانداز میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس کےعلاوہ اسلامی بھائیوں کےدرمیان دینی حلقےکابھی سلسلہ رہاجس میں انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہ کیاگیا۔

بعدازاں جوڑیہ بازار کے تاجر یوسف عطاری ، کپڑا مارکیٹ کے فیصل باوانی ، عبدالحبیب اور شاہد کبیر ٹیکسٹائیل پلازہ تاجران سمیت دیگر اسلامی  بھائیوں نےرکنِ شوریٰ سےملاقات کی۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے ریجن، زون اور کابینہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے 07 نومبر 2021ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کی اور اہداف طے کئے۔ (رپورٹ: حمزہ علی عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت ٹیکنوسٹی پلازہ میں عاشقانِ رسول کےلئےفیضانِ نمازکورس کااہتمام کیاگیاجس کےآخری روز شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے تاجران اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دینی حلقہ لگایا۔

اس کےعلاوہ ریجن ذمہ دار نےتاجران سےملاقات کی اورانہیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع،مدنی مذاکرےمیں شرکت اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےزیرِاہتمام الرحیم ٹیکسٹائل کمپنی میں اجتماعِ میلادکاانعقادکیاگیاجس میں فیکٹری مالکان، ورکر زاوراسٹاف کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

کراچی ریجن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران حمزہ علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےعاشقانِ رسول کی دینی اوراخلاقی اعتبار سےتربیت کی۔

اس کےعلاوہ ریجن ذمہ دارنےشرکائےاجتماع کوفیضانِ نمازکورس اورمدنی قافلےمیں سفرکرنےکےحوالےسےذہن سازی کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےزیرِاہتمام جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں منڈیا ایکسپورٹ 2 کمپنی میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا۔

اس دوران شعبہ رابطہ برائے تاجران کراچی ریجن کے ذمہ دار حمزہ علی عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی سرگرمیوں کےبارےمیں بتایا۔

اس اجتماعِ پاک میں فیکٹری مالکان سمیت ورکرزاور اسٹاف نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔بعدازاں شرکائےاجتماع نے نماز کورس میں داخلہ لینے اور مدنی قافلے میں سفرکرنے کی نیتیں بھی کیں۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روزشعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کےتحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جیولرز تاجر اجتماع کااہتمام کیاگیا جس میں کراچی کےمختلف صرافہ مارکیٹوں کی یونین ، صدر اور دیگر جیولر زسےتعلق رکھنےوالے تاجران نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکن مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگران ِریجن حاجی محمد امین عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اپنی تجارت کو اسلامی تعلیمات کے مطابق کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید شعبہ رابطہ برائے تاجران حمزہ علی عطاری نےبھی شرکا کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کےتحت کراچی ریجن کے ذمہ دارحمزہ علی عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺ کے موقع پر جلوسِ میلاد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مولانا منور عطاری قادری،مولاناکاشف عطاری مدنی،مولانارفیق عطاری(امام فیضانِ عطار مسجد)، ناظمِ جامعۃالمدینہ حافظ جواد عطاری مدنی ،مولاناریاض عطاری قادری(امام خطیب انوارمدینہ مسجد)، حافظ مجاہد عطاری (امام فیضان مصطفٰی مسجد)، ارم مسجد کی کمیٹی کے صدر ، جنرل سیکرٹری، مریم مسجد کی کمیٹی کے اراکين سمیت ڈیفنس ویو اور جونیجوٹاؤن  کراچی کےعاشقانِ رسول شریک تھے۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیرِاہتمام موبائل مارکیٹ صدرکراچی میں جلوسِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن ذمہ داررابطہ برائے تاجران  حمزہ علی عطاری نے صدر KEDA رضوان عرفان، ناصر ترک،سلیم میمن اور مارکیٹ کے بڑے تاجران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔جلوس کے اختتام پرمولانا بشیر فاروق عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کےتحت  پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے ملیر لیاقت مارکیٹ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے 12 ربیع الاول کی آمد کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا۔

اس دوران ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری اورزون ذمہ دار زریاب عطاری سمیت دیگر مارکیٹ ذمہ داران موجود تھے،ریجن ذمہ دار نےشرکا کو دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئےہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع اورمدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے وہاں موجود تاجروں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےتاجران کے تحت طارق روڈ کے تاجروں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کاوزٹ کیا، اس دوران ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نےان سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے شعبہ رابطہ برائے تاجران(دعوتِ اسلامی) کے تحت مارکیٹوں، کارخانوں اور فیکٹریوں میں ہونے والےدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے آگاہ کیا۔

مزید ذمہ داران نےانہیں 22اکتوبر2021ءکومنعقد ہونے ’’جیولرز تاجر اجتماع‘‘میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر تاجران نے اظہارِ مسرت کیا۔

واضح رہے! اس سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمدامین عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔ مقامی عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست ہے۔ (رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام معروف اداکار عمر شریف کے سوئم میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ریجن زمہ دار حمزہ علی عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شرکت۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی،اس دوران شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کاسلسلہ رہا۔

بعدازاں شخصیات کو دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی بھی دعوت دی گئی نیزشوبز کی شخصیات میں صبح بہاراں کے رسائل بھی تقسیم کئے گئے،آخر میں شخصیات نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اپنے تاثرات دیئے۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)