9اگست2021ءبروز پیرصدیق پیلس سادھوکی میں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران
کے تحت ایک تاجر شخصیت محمد شہباز
کی والدہ کے لئےایصال ثواب اجتماع ہوا۔اس موقع پر زون ذمہ دار رابطہ برائے تاجران
قمر الدین عطاری نے’’ فکر آخرت‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی اپنی آخرت
سنوارنے کا ذہن دیا ۔اس اجتماعِ پاک میں
کثیر تعداد میں تاجران نے شرکت کی ۔
(رپوٹ: قمر الدین عطاری شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام 29 جون 2021ء کو ماڈل ٹاؤن لاہور
میں صدر انجمن تاجران لاہور مجاہد مقصود بٹ کی والدہ مرحومہ کی برسی کے سلسلے میں
ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بڑے تاجروں کے شرکت کی۔
نگران
شعبہ رابطہ برائے تاجران محمد ندیم عطاری نے ”ایصالِ ثواب کی اہمیت اور وفات کے
بعد اولاد کا اپنے والدین سے کیسا تعلق ہوتا ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:
عبد الرسول، آفس ذمہ دار برائے تاجران)
فیصل آباد میں تاجر اجتماع کا انعقاد، ابوالبنتین حاجی
حسان عطاری نے بیان فرمایا
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام فیصل آباد میں تاجر
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
ابو
البنتین حاجی محمدحسان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کا
تعارف پیش کرتے ہوئے عملی طوردینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،
عبد الرسول، آفس ذمہ دار شعبہ تاجران)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام کامونکی شرقی
ڈویژن میں نیک اعمال اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 30 عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اجتماع
کے بعد محمد ارسلان عطاری کو شعبہ اصلاح اعمال کے حوالے سےگائیڈ کیا جبکہ نگران
صاحب کی مشاورت سے ذیلی حلقہ ذمہ دار بھی مقرر کیا گیا۔اجتماع میں موجود اسلامی
بھائیوں میں مدنی رسائل بھی تقسیم کی گئی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام ہول سیل مارکیٹ لانڈھی کراچی میں
تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجر اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان کےزیر اہتمام لاہور ڈیفنس میں ایک کمپنی
اونر کی رہائش گاہ پرایصالِ ثواب اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ خانہ اور مقامی تاجروں نے شرکت کی۔
متعلقہ
شعبے کے نگران ندیم عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا اور تاجروں کو مدنی قافلے میں سفر کرنے
کی دعوت دی۔
شعبہ رابطہ
برائے تاجران دعوت ِ اسلامی کے زیر اہتمام
2جون2021 ء بروزبدھ ندیم جانو جیولر شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں مدنی حلقہ ہوا جس میں ہول سیلر تاجروں نے شرکت
کی۔
شعبہ رابطہ
برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام
30 مئی 2021ء بروز اتوار کراچی لانڈھی میں
مدنی حلقہ ہوا جس میں ہول سیلر تاجروں نے شرکت کی۔
نگران شعبہ رابطہ برائے تاجران ندیم عطاری کا کراچی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
شعبہ رابطہ
برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے
تاجران ندیم عطاری نے کراچی شہر میں
انڈسٹری اونرز میں مدنی حلقہ لگایا جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
شعبہ رابطہ
برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے
تاجران ندیم عطاری نے میر پور خاص کی غلہ
منڈی میں بڑے آڑتھیوں میں مدنی حلقہ لگایا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
Dawateislami