پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تاجران کی زیرِ نگرانی لاہور مشینری مارکیٹ داروغہ والا کے ایک تاجر کے گھر سنتوں بھرے اجتماع کااہتمام کیا گیاجس میں کئی  تاجران نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ رابطہ برائے تاجران پاکستان محمدندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)