پچھلے دنوں حافظ آباد پنجاب کے مقامی میرین گولڈ مارکی میں دعوتِ اسلامی  کی زیرنگرانی تاجر اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نگران شعبہ پاکستان شعبہ تعلیم عبدالوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس موقع پر کثیر تعداد میں تاجران کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والےعاشقانِ رسول نے بھی شرکت کی ،مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بیان کےدوران ’’تاجر کو کیسا ہونا چاہیے‘‘کےموضوع پر بیان کیا،نگرانِ شعبہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں تجارت کرنے سے پہلے تجارت کے شرعی اصولوں کو سیکھنا چاہیے تاکہ ہم عین شریعت کے مطابق تجارت کر سکیں ،اس دوران نگرانِ شعبہ نے انہیں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی جن شعبہ جات کے ذریعے دین کی خدمت کررہی ہے اُن میں سے چند شعبہ جات کی پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی، اس کےبعد نگران شعبہ نے صلوۃ و سلام پڑھااور دعا کروائی۔(رپورٹ: محمد ذوالفقار عطاری نگران کابینہ علی پور چٹھہ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)