19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام مدینہ ٹاؤن کامونکی میں تاجر اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد
میں تاجر حضرات نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے 4ہزار مدارس المدینہ اور 851 جامعات المدینہ
کی خدمات اور دنیا بھر میں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم
کی۔ بعد ازاں نگران مجلس تاجران نے شرکا کو سرکار صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت کو اپنانےاور عشق مصطفیٰ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو بڑھانے کے
عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا۔