دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت 2 مارچ 2020ء کو منڈی بہاؤ الدین ریلوے روڈ کے مقام پر مدنی حلقہ ہوا جس میں رنگ فیکٹری کے مالکان اور مارکیٹ کے تاجروں نے شرکت کی۔ زون ذمہ دار مجلس تاجران نے ”خواجہ غریب نواز کی قراٰن سے محبت“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو قراٰن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی اور درود پاک پڑھنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد دانش عطاری ،زون ذمہ دار مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت گزشتہ دنوں ذمہ دار اسلامی بھائی نے بصیر پور ڈویژن فیصل آباد ریجن میں کریسنٹ مِل کے اونر شیخ بلال سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات سے متعلق معلومات فراہم کیں اور مجلس تاجران کے تحت 6مارچ 2020 کو کراچی میں نگران شوریٰ کے ساتھ   ہونے والے ملاقات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے کراچی آنے کی نیت کی۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت  ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اوکاڑہ کابینہ کی اوکاڑہ ڈویژن میں تاجر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں 6مارچ کو نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری کے مجلس تاجران کے ساتھ طے شدہ جدول کے بارے میں بتایا اور اس میں شرکت کی دعوت بھی دی نیز ہفتہ وار اجتماع کی دعوت بھی پیش کی جس پر بڑی تعداد میں تاجر اسلامی بھائیوں نے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیت کی۔


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے زیر اہتمام 25فروری2020ء بروز منگل سوات منگورہ میں ریجن ذمہ دار محمد عابد علی عطاری نے  ایک فیکٹری کےافتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تاجر شخصیات سے ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نماز کے فضائل بیان کئے نیز مدنی کاموں میں حصہ لینے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے اورمدرسۃالمدینہ بالغان میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی۔ ( محمد فراز عطاری، مجلس تاجران پاکستان آفس ذمہ دار )


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن پاکپتن زون بصیر پور کابینہ حویلی لکھا ڈویژن میں  مجلس تاجران رکن زون اسلامی بھائی نے انجمن تاجران کےاسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں نگران شوریٰ کے پنجاب جدول کےبارے میں آگاہ کیا اور ان کے بیانات میں شرکت کی دعوت پیش کی۔12اسلامی بھائیوں نے کراچی جاکر نگرانِ شوریٰ سے ملاقات کرنے کی نیتیں کیں۔ 6 مارچ کوحویلی لکھا ڈویژن کے 5تاجر اسلامی بھائی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نگرانِ شوریٰ سے ملاقات کریں گے۔ (رپورٹ:محمد بلال عطاری، پاکپتن زون ذمہ دار مجلس رابطہ برائے اسپورٹس)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس تاجران کے تحت 17فروری2020ء بروز پیر شریف منڈی بہاؤالدین کالج چوک میں مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں مارکیٹ کے تاجران اور اراکین چیمبر آف کامرس نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ صلالہ عمان عبدالماجد رضا عطاری نے شانِ صدیق اکبر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہوئے ہمیشہ سچ بولنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری، زون ذمہ دار)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس تاجران کے تحت 15فروری2020ء بروز ہفتہ جنوبی لاہور ، رائے ونڈ کابینہ میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں تاجران اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے سنتوں پر عمل کرنے کے فضائل اور والدین کے حقوق پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو سنت ِ رسول پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد فراز عطاری، مجلس تاجران پاکس آفس ذمہ دار )


دعوت اسلامی کی  مجلس تاجران کے تحت 16 فروری 2020ء کو منڈی بہاؤ الدین صدر بازار میں ایک دکان پر مدنی حلقہ ہوا جس میں مارکیٹ تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔زون ذمہ دار مجلس تاجران نے شان صدیق اکبر رضی اللہ تعالٰی عنہ ،دین اسلام کے لئے صدیق اکبر کی قربانیاں ، سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے تاجر اور ایک تاجر کو کیسا ہوناچاہیئے کے عنوان پر سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری، زون ذمہ دار مجلس تاجران)


دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت گزشتہ دنوں رکنِ زون پاکپتن نے پاکپتن کابینہ عارف والا ڈویژن کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے تاجر اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں اور نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد بلال عطاری، رکنِ زون پاکپتن)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس تاجران کے تحت 13فروری2020ء بروز جمعرات چوہنگ شاہ پور کابینہ لاہور شاہ عالم مارکیٹ کی مسجد میں سنّتوں بھرےاجتماع کا اہتمام کیا گیا۔اجتماعِ پاک میں تاجر شخصیات و دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار ان نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے قافلہ میں سفر کرنے اور صدقہ کے فضائل سے متعلق بیان کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد فراز عطاری، مجلس تاجران پاکستان آفس ذمہ دار )


دعوتِ اسلامی کی  مجلس تاجران کے تحت 12فروری2020ء بروز بدھ پشاور کے شہر مینا بازارمیں سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں زون ذمہ دار سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات سے ملاقات کی۔اجتماع کے بعد نگرانِ مجلس نے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں تاجروں کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد فراز عطاری، مجلس تاجران پاکستان آفس ذمہ دار )


دعوتِ اسلامی کی  مجلس تاجران کے تحت 12فروری2020ء بروز بدھ پشاور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ سےنگرانِ مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے ملاقات کی اور مدنی حلقہ لگایا۔ اس موقع پر نگران مجلس نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے متعلق معلومات فراہم کیں اور مدنی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے پشاور کےتاجروں میں مدنی کام کے حوالے سے بھرپور تعاون کرنے کی نیت کا اظہار کیا اور اپنے گھر میں پشاور کے بڑے تاجروں کے لئے اجتماع کا انعقاد کروانے کی نیت کی۔ اس اجتماع میں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ رکن ِشوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ (رپورٹ: محمدفراز عطاری، مجلس تاجران پاکستان آفس ذمہ دار )