دعوت ِ اسلامی کی مجلس تاجران  کے تحت8 مارچ بروز اتوار عالمی مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی پاکستان میں مجلس تاجران کے کابینہ ،زون اورریجن سطح کے ذمہ داران کا مشورہ ہوا۔ اس موقع پر نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ جب بھی نیکی کی دعوت کےلئے جائیں تو مطالعہ کرکے جائیں ، علم جیسا مال کسی کے پاس نہیں ، علم خرچ کرنے سے بڑھتا ہے نیز علم آدمی کی حفاظت کرتا ہے جبکہ مال کی آدمی کوحفاظت کرنی پڑتی ہے ،عزت اور احترام سے ملیں، اپنی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں نیز خوشبو استعمال کریں آپ کی عزت بادلوں کو چھوئے گی ۔اس موقع پر رکن شوری حاجی اطہر عطاری بھی موجود تھے ۔