پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت  لاہور سے تاجر اسلامی بھائیوں کا قافلہ بذریعہ بغدادی طیارہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی پہنچا ۔ اس موقع پر انہوں نےجلوسِ غوثیہ، گیارہیں شریف کے مدنی مذاکرے میں شرکت اور امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سےملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔نیز مدنی چینل پر براہِ راست نشر کئے جانے والے سلسلے ”احکامِ تجارت“میں شرکت کی اور سوالات بھی کئےجبکہ واپسی پر انہوں نے کراچی ایئر پورٹ کی مسجد میں اجتماع کا اہتمام بھی کیا۔