28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی مجلس تاجران کےتحت DHA ڈیفنس لاہور میں شاہ
عالم مارکیٹ لاہور کے تاجر عبدالرزاق جیولرزکے گھر تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں تاجر شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”غفلت اور خوش قسمت
کون؟“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا
بھر میں ہونے والےمدنی کاموں سے متعلق
آگاہی فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کرنےکا ذہن دیا نیز شرکا کو یہ
بھی ترغیب دلائی کہ وہ اپنے گھر کی اسلامی بہنوں کو بھی دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے اسلامی بہنوں کے اجتماع بھیجا کریں۔