شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 جنوری 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر لاہور میں قائم منٹگمری روڈ آٹو مارکیٹ میں  سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں ایسوسی ایشن کے ممبر اور بڑے تاجران نے شرکت کی۔

اس دوران نگران ِشعبہ رابطہ برائے تاجران لاہور حاجی افضل عطاری نے نماز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے کا ذہن دیا۔بعدازاں شرکائےحلقہ کے درمیان کتاب ’’نماز کا طریقہ‘‘ تقسیم کیا۔(رپورٹ:سیّد شاہ زیب عطاری لاہور ڈویژن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)