صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے ذمہ دار اسلامی بھائیو ں کامدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری نے ذمہ داران کی تربیت فرماتے ہوئے ماہ رجب المرجب میں نفلی روزے رکھنے، نمازوں کی پابندی کے ساتھ ساتھ 12 دینی کاموں میں حصہ لینے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے بارے میں پھول ارشاد فرمائے۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی تاجران میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔بعدازاں ذمہ داران نے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہدعطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)