28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر
حیدر آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے تاجران کے اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ صوبۂ سندھ
حاجی قاری ایاز عطاری نے ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبے کے دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)