28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شالیمار ٹاؤن
لاہور کے لنک روڈ پر واقع قادریہ
مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع
Fri, 4 Feb , 2022
2 years ago
شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت شالیمار
ٹاؤن لاہور کے لنک روڈ پر واقع قادریہ مسجد میں شخصیات کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں مختلف تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے ’’نیکی کی دعوت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: سیّد شاہ زیب عطاری لاہور ڈویژن ذمہ دار شعبہ
رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)