جامعۃ المدینہ کا افتتاح
دنیا بھر میں دینِ
اسلام کی خدمت مشغول عاشقانِ رسول کی مدنی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب کے شہر گجر خان کے اطراف دولتالہ میں ”جامعۃ المدینہ“ کا
افتتاح کیاگیا۔ اس پر مسرت موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کاانعقاد بھی کیاگیا جس میں
مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والی شخصیات، اہل ِعلاقہ ،نگرانِ ضیائی ریجن اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی
محمد وقارالمدینہ عطاری نے اجتماع ِپاک میں
دینی علوم کے فضائل اور اہمیت پرسنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو ترغیب دلائی
کہ وہ بھی اپنے بچوں کو جامعۃ المدینہ میں
داخل کروائے اور انہیں علم دین سکھائیں۔
جامعۃ المدینہ کا افتتاح
دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو
عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ ٔ تعلیم کے
تحت باب الاسلام سندھ کے شہر جامشورو میں جامعۃ المدینہ کا افتتاح ہوا۔ اس پرمسرت موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں اہلِ علاقہ، شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ امجدی زون نے سنّتوں بھرابیان
کیا اور شرکا کو ذہن دیا کہ ہر گھر میں ایک عالم ہواس لئے آپ لوگوں کو چاہئے کہ
اپنے مدنی منّوں کو جامعۃ المدینہ میں داخل کروائیں تاکہ وہ وہ عالم دین بن کر دنیا
میں دین کی خدمت کرسکیں۔
دو رہ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کا مد نی مشو رہ
Dawateislami