دعوتِ اسلامی کے 108شعبہ جات میں سےایک شعبہ
جامعۃ المدینہ بھی ہے جس میں طلبہ اور اساتذۂ کرام بعد نمازِ عصر جامعۃ المدینہ
کےاطراف میں علاقائی دورہ کرتے ہیں اسی سلسلے میں پچھلے دنوں حافظ آباد میں نگرانِ کابینہ، ناظمِ جدول اور حافظ آباد کے
نگران نے طلبہ کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا اور اہلِ علاقہ کو نیکی کی دعوت پیش کی۔(محمد شہباز مدنی،رکنِ زون جامعۃ المدینہ)
ایمن آبادضلع گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والےجامعۃ
المدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃالمدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔ناظم
جامعۃالمدینہ نے شرکا کی تربیت کی اور طلبائے کرام کو ٹیلی تھون کے حوالے سے اہداف
دیئے۔(محمد شہباز مدنی،رکنِ زون
جامعۃ المدینہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد کے جامعۃ المدینہ میں مدنی حلقہ ہوا جس میں جامعۃ
المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔رکنِ زون جامعۃالمدینہ نے شرکا کی تربیت کی اور
ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(محمد شہباز مدنی،رکنِ زون جامعۃ المدینہ)
علی پور چھٹہ ضلع گوجرانولہ میں جامعۃالمدینہ کے
طلبائے کرام کے درمیان مدنی حلقہ ہواجس
میں رکنِ زون جامعۃالمدینہ نےشرکاکی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے اہم نکات
بیان کئے نیز رکنِ زون نے مدنی کام کرنے
والے طلبائے کرام کی حوصلہ افزائی بھی کی۔(محمد شہباز مدنی،رکنِ زون جامعۃ المدینہ)
مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت نگرانِ زون نے رکنِ
زون جامعۃالمدینہ للبنین کے ہمراہ گوجرانوالہ زون میں درجۂ دورۃالحدیث کا دورہ کیا اور طلبائے کرام کو مدنی کاموں کے
حوالے اہم نکات دیئے۔(محمد شہباز
مدنی،رکنِ زون جامعۃ المدینہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنین کے تحت گوجرانوالہ زون میں ناظمین کا اجلاس ہوا جس میں گوجرانوالہ کابینہ
کے تمام ناظمین نے شرکت کی ۔رکن زون جامعۃ المدینہ للبنین نے شرکا کی کارکردگی کا
جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور خود کفالت اور ٹیلی تھون کے حوالے سے اہم امور
پر کلام کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنین کے نگرانِ زون نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ جامعۃ المدینہ گکھڑ میں حاضری دی اور وہاں کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا نیز نگرانِ مجلس جامعات المدینہ للبنین
نے طلبۂ کرام کی تربیت بھی کی ۔
نگرانِ مجلس جامعات المدینہ للبنین پاکستان نے ان دنوں گوجرانوالہ زون کے جدول پر ہیں۔ انہوں نے اپنے جدول کے دوران جامعۃ
المدینہ نارووال میں حاضری دی اور طلبۂ کرام کا مدنی حلقہ لگایا جس میں ان طلبۂ
کرام کی تربیت کی اور نکات دئیے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنین کے نگرانِ مجلس نے اپنے جدول کے دوران جامعۃ المدینہ وڈالہ سندھواں میں حاضری دی اور وہاں کے طلبۂ کرام میں مدنی حلقہ لگایا جس میں ان طلبۂ کرام کی تربیت کی اور نکات دئیے۔
مجلس
جامعۃ المدینہ للبنین کے ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ جامعۃ المدینہ شکرگڑھ میں حاضری دی اور وہاں کے طلبہ ٔ کرام میں مدنی
حلقہ لگایا جس میں نگرانِ مجلس جامعاتُ المدینہ للبنین نے طلبہ کی تربیت کی اور نکات دئیے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنین کے تحت ذمّہ داران نے نگرانِ مجلس کے ہمراہ جامعۃ المدینہ فیضان رضا غلام
محمد ٹاؤن گوجرانوالہ میں حاضری دی اور
وہاں کے طلبہ ٔ کرام میں مدنی حلقہ لگایا جس میں نگرانِ مجلس جامعاتُ المدینہ
للبنین نے طلبہ کی تربیت کی اور نکات
دئیے۔
مجلس جامعۃ المدینہ
للبنین پاکستان کے تحت 18 ستمبر 2019ء کو جامعۃ المدینہ موڑ ایمن ضلع گوجرانوالہ میں طلبہ کے
درمیان اجلاس کا سلسلہ ہوا جس میں نگران مجلس جامعۃ المدینہ للبنین پاکستان نے خصوصی وقت عطا فرمایا اورطلبہ کو اپنے اساتذہ
کے ادب و احترام ، والدین کی عزت اور بالخصوص خودداری کے موضوع پر اپنے قیمتی نکات پیش کئے۔