دنیا بھر میں قراٰن وسنّت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مجلس شعبہ ٔ تعلیم کے تحت باب الاسلام سندھ کے شہر جامشورو میں جامعۃ المدینہ کا افتتاح ہوا۔ اس  پرمسرت موقع پر سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقہ، شخصیات اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔نگرانِ امجدی زون نے سنّتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو ذہن دیا کہ ہر گھر میں ایک عالم ہواس لئے آپ لوگوں کو چاہئے کہ اپنے مدنی منّوں کو جامعۃ المدینہ میں داخل کروائیں تاکہ وہ وہ عالم دین بن کر دنیا میں دین کی خدمت کرسکیں۔


پنجاب پاکستان کے شہر ساہیوال میں قائم جامعۃ المدینہ میں رکن شوری رفیع العطاری کی تشریف آوری ہوئی، آپ نے سیالوی کابینہ کے ذمّہ داران کے سنتوں بھرے اجتماع میں تربیت فرماتے ہوئے مدنی پھول عطا کئے نیز نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران کو تحائف بھی عطا کئے جبکہ باغ عطار (کالا باغ،پنجاب) میں اراکین کابینہ اور جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام کو مدنی پھول عطا فرمائے ۔

جامعۃ المدینہ فیضان ِمدینہ اسلام آ با دجی الیون سیکٹر میں دو رہ حدیث کے طلبۂ کرام کا مد نی مشو رہ ہوا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقا ر المد ینہ عطاری نے طلبۂ کرام کو مد نی پھول ارشاد فر ما ئے اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ کی حوصلہ افزا ئی فرمائی۔