1 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ،مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم جامعۃ المدینہ میں ہفتہ وار تربیتی اجتماع کا انعقاد کیاگیا
جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔ جامعۃ المدینہ
کے ریجن نگران نے ان طلبۂ کرام میں سنّتوں
بھرا بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12مدنی کاموں میں شرکت کرنے، قافلوں میں
سفر کرنےاور اپنے ساتھ ساتھ دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن
دیا شرکائے اجتماع کوعیدالاضحیٰ کے موقع پر زیادہ سے زیادہ قربانی کے جانوروں کی کھالیں
جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔