گزشتہ دنوں دارالافتاء جامعہ نعمیہ لاہور  کے مفتی عمران حنفی قادری ، مولانا مسعود قادری(محکمہ اوقاف) اور مولانا مجاہد رسول نقشبندی صاحب نےمدنی مرکزفیضان ِمدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر رکن شوری ٰحاجی یعفور رضا عطاری نے ان سے ملاقات کی اور انہیں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت  رکنِ کابینہ مجلس حج و عمرہ نے 29دسمبر2019ء کوبہاولپور میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ کیا اور دعوت اسلامی کے ترقی کے لئے دعائیں کیں۔(رپورٹ:محمد طاہرکریم مدنی، رکن کابینہ مجلس حج و عمرہ)

18دسمبر 2019ء کو جانشین امیر اہلِ سنّت مولاناحاجی عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نےفیصل آباد کے ایک جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا جہاں طلبہ اور اساتذۂ کرام سے ملاقاتیں کیں اور انہیں 12 ماہ کےقافلے میں سفر کرنے اور رمضان المبارک میں30دن کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا جس پر طلبہ اور اساتذہ نے اپنی اچھی اچھی نیّتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت 17دسمبر2019ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مرکزی  جامعۃ المدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف جامعات المدینہ کے ناظمین،معاون ناظمین اور جدول ناظمین نے شرکت کی۔رکنِ مجلس جامعۃ المدینہ نے شرکا کی تربیت کی اور انتظامی حوالے سے کلام کیا۔ (رپورٹ:عدنان شہزاد مدنی، شعبہ تشہیر)


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنین کے تحت 17دسمبر2019ءکو جامعۃ المدینہ سیالکوٹ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اساتذہ و طلبۂ  کرام نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس جامعۃ المدینہ نے شرکا کی تربیت کی اور انتظامی امور کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: عدنان شہزاد عطاری المدنی، شعبہ تشہیر)


دعوت ِ اسلامی  کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنین کے تحت پاکستان کے شہرجہلم میں9 دسمبر2019ء بروز پیر مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس، رکن مجلس، اراکین زون اور رکن مجلس کے اسلامی بھائیوں کے درمیان انتظامی حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔( رپورٹر: عدنا ن شہزاد عطاری، شعبہ تشہیر)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ اورسیز کے نگران نےکینیا کے شہر نیروبی اور ممباسا کے مرکزی جامعات المدینہ سمیت مختلف جامعۃ المدینہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے کارکردگی سے متعلق معلومات لیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہااور ادارے کی ترقی کے لئے مزید محنت کرنے کا ذہن بھی دیا نیز اساتذہ اور طلبہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی ماحول سے وابستہ رہنے، روزانہ ایک پارہ تلاوت ِقراٰن کرنے اور پابندِ سنت بننےکی ترغیب دلائی جس پرطلبہ نے عمل کرنے کی نیتیں کیں نیز نیروبی میں قائم پاکستان ایمبیسی میں ہونے والے اجتماع میں سنتوں بھرا بیان بھی فرمایا اور انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ مجلس جامعۃالمدینہ اورسیز نے ممباسا میں مختلف شخصیات کے درمیان مدنی حلقوں میں شرکت کی جس میں آپ نے محبتِ الٰہی اور عشقِ رسول کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان فرمایا اور شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کے حوالے سے ترغیب بھی دلائی۔


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت 26نومبر 2019ء کو سیالکوٹ کے جامعۃ المدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی  محمد اظہر عطاری نے ٹیلی تھوں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور طلبائے کرام کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: عدنان شہزاد مدنی)

دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد   میں قائم جامعۃ المدینہ کےاساتذہ اور طلبائے کرام کا مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا۔نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا سے ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی پر ”فیضانِ نماز“کتاب اور مختلف تحائف پیش کئے۔ (رپورٹ: عدنان شہزاد مدنی، شعبہ تشہیر)

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مختلف جامعات میں طلبہ کے ششماہی امتحانات کا سلسلہ ہوا جس کے نتائج  کا بعض شہروں میں اعلان کیا جاچکا ہے۔ پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ موڑ ایمن آباد گوجرانوالہ زون میں ششماہی امتحانات میں پوزیشن لانے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن زون جامعات المدینہ للبنین گوجرانوالہ نے طلبۂ کرام کو ششماہی اول کے رزلٹ پر انعامات سے نوازا۔ (رپورٹ: محمد شہباز عطاری مدنی، رکن زون جامعات المدینہ للبنین گوجرانوالہ)


مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت 19اکتوبر2019ء کو کشمیر ڈڈیال میں سنّتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں   شخصیات اور اہلِ علاقہ سمیت کثیرعاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ”استقبالِ میلاد“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،عبد القادر عطاری مدنی ،مجلس جامعۃ المدینہ )


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  کراچی میں 21اکتوبر2019ء کو مجلس جامعۃ المدینہ کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی ریجن کے ناظمینِ کرام نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس نے شرکا کی تربیت کی اور 25صفرالمظفر1441ھ بروز جمعرات کو ہونے والے دستارِ فضیلت اجتماع کی بھر پور تیاری کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ،سید ساجد عطاری،رکنِ مجلس جامعۃ المدینہ کراچی ریجن)