دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ للبنین کے تحت 2مارچ2020ء بروز پیر شریف جامع مسجد نور مدینہ محلہ خواجہ آباد کوٹ مومن میں افطار اجتماع  کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماع میں اہلِ علاقہ اور جامعۃالمدینہ کے طلبہ و مدنی عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم جامعۃ المدینہ محمد شہباز عطاری مدنی نے اولاد کی تربیت کے حوالے سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اولاد کی اسلامی تربیت کریں، انہیں دنیاوی علوم کے ساتھ علمِ دین بھی سکھائیں اور گھروں میں مدنی چینل دیکھنے کا اہتمام کریں۔(رپورٹ: سیف اللہ عطاری مدنی، مجلس کارکردگی کوٹ مومن کابینہ)