شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، گجرات برانچ میں
تعلیمی امور پر ماہانہ مدنی مشورہ
21 اگست 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان
آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت سرائے عالمگیر شہر میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں گجرات برانچ شفٹ قادری کے مدرسین نے شرکت
کی۔
تفصیلی معلومات کے مطابق گجرانوالہ و راولپنڈی
ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے کلاسز کے مقررہ وقت پر آغاز و
اختتام اور دیگر اہم تعلیمی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے مدرسین کو آئندہ کے اہداف بتائے ۔
اس کے علاوہ تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری
نے مدرسین کے درپیش مسائل سنے، ان کے سوالات کے جوابات دیے نیز تعلیمی معیار برقرار رکھنے کا ذہن بھی دیا ۔
بعدازاں برانچ ناظم نے بھی کچھ امور پر مدرسین کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں ۔( رپورٹ:مولانا محمد
وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami