16 ربیع الاوّل, 1448 ہجری
کنز المدارس بورڈ کے زیرِ اہتمام فائنل مقابلے
کا انعقاد، حفظِ قرآن سمیت متعدد مقابلے
شامل
Sat, 29 Aug , 2026
10 hours ago
کنز المدارس بورڈ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے
والے تعلیمی مقابلوں کا فائنل مرحلہ 25 اگست 2026ء کو بورڈ کےکنز المدارس کے ہیڈ آفس، فیصل آباد میں کامیابی کے ساتھ منعقد
ہوا جس میں ابتدائی مراحل سے کامیابی حاصل کر کے پہنچنے والے ممتاز طلبہ نے شرکت کی۔
مقابلوں کے شفاف، منصفانہ اور منظم انداز میں
جائزے کے لیے مختلف شعبہ جات کے ماہرین پر مشتمل خصوصی پینلز تشکیل دیے گئے تھے
جنہوں نے طلبہ کی کارکردگی اور تیاری کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
فائنل مرحلے میں درج ذیل شعبہ جات کے مقابلے شامل تھے:
٭حفظِ قرآن اور حسنِ قراءت٭عربی و انگریزی زبان
دانی (Arabic & English Language
Proficiency) ٭حفظِ حدیث٭فقہ و اصولِ فقہ٭فہمِ سیرتِ نبوی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ۔
Dawateislami