دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ  بوائزکے زیرِ اہتمام فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 15ستمبر2021ءبروزبدھ تمام اراکین زون تعلیمی امور کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کنز المدارس بورڈ کے نصاب کی روشنی میں جامعات المدینہ کے نصاب میں ترتیب کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا گیا۔

اس سلسلے میں نگرانِ شعبہ تعلیمی امور مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی اور نگران شعبہ عربی تکلم مولانا ابو واصف شاہد عطاری مدنی نے وہاں موجود ذمہ داران سے مشاورت کرتے ہوئےاساتذۂ کرام کی تربیتی ورکشاپس کے امور پر بھی گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے ذمہ داران کوششماہی امتحان کے حوالے سے اور نظام تعلیم کو مزید بہتر بنانے کیلئے مدنی پھولوں سے نوازا۔ ( رپوٹ:محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز  ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 8 ستمبر2021ءبروزبدھ جہلم میں اسلام آباد ریجن کے ناظمینِ کرام کا مدنی مشورہ ہواجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی اسد عطاری مدنی اور نگرانِ مجلس مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی نے ناظمین کرام کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اور انتظامی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔بعد ازاں رکنِ شوریٰ نے امِیر اہِل سنت دامت برکاتھم العالیہ کے عطا کردے نعرے بھی لگوائے۔(رپوٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینیجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 ستمبر بروز منگل 2021ء بروزمنگل مجلس جامعات المدینہ کی طرف سے پاکستان بھر کے جامعات المدینہ  میں طلبۂ کرام کو فیضانِ نماز کورس کروایا گیاجس میں نماز کے متعلق احکام و ضروری چیزیں بتاتے ہوئے عملی طور پر طلبہ کرام کو حلقہ لگا کر نماز کا طریقہ سکھایا گیا ساتھ ہی نماز کے الفاظ مخارج کے ساتھ سکھائے گئے۔

جن جامعۃالمدینہ میں یہ کورس ہوا ُن میں سے چند کے نام یہ ہیں۔جامعۃالمدینہ منڈی بہاؤالدین،جامعۃ المدینہ ملکوال ،جامعۃ المدینہ بڑیلہ شریف،جامعہ المدینہ لادیاں ،جامعۃ المدینہ گوجرہ ،جامعۃالمدینہ صوبتیاں گجرات.،جامعۃ المدینہ سمبڑیال،جامعۃالدینہ کیل،جامعۃ المدینہ وزیر آباد۔(رپوٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینیجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت 6اگست 2021ء بروزجمعۃ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں دور ۃالحدیث شریف، تخصص فی الفقہ اور چائنیز لینگویج سیکھنے والےطلبۂ کرام کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر انٹرنیشنل افیئر کمیٹی کے رکن مولانا محمد بلال مدنی اور نگران شعبہ (پاکستان) انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ سیداحسن شاہ عطاری نے’’ تبلیغِ دین اور امتِ مسلمہ کی خیرخواہی ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو امتِ مسلمہ کی خیرخواہی کےلئےبیرونِ ملک سفر کرنے کی ترغیب دلائی ، ساتھ ہی طلبہ کے ویژن کو وسیع کیا۔ نگران ِلاہور ریجن جامعات المدینہ بوائز مولانا نوید مدنی صاحب اور ناظم اعلیٰ محمد کاشف عطاری نے بھی اس حلقہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔(رپوٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت 7اگست 2021ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایک تربیتی اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں تین زون(شیخوپورہ زون ، جنوبی زون، شمالی زون) کے کم و بیش 500 ناظمین ، اساتذہ ٔکرام،مفتشین اور تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اسد عطاری مدنی ، رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی سمیت نگرانِ مجلس وریجن ذمہ دار نےمدنی پھول دیتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تعلیمی ، تنظیمی اور اخلاقی تربیت فرمائی۔

اجتماعِ پاک کےاختتام پر نمایاں کارکردگی دینے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے گئے، ساتھ ہی ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ (رپوٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی )


شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 اگست 2021ء کو سرگودھا میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں بھلوال زون میں قائم جامعات المدینہ کے اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی، نگران شعبہ جامعۃ المدینہ مولانا ظفر عطاری مدنی، رکن شعبہ فیصل آباد ریجن مولانا سید ناظم لطیف عطاری مدنی، ناظم اعلیٰ عبد اللہ عطاری مدنی، نگران شعبہ تعلیمی امور مولانا حاجی گُل رضا عطاری مدنی نے تعلیمی، تنظیمی اور انتظامی امور کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔ رکن شوریٰ نے اپنے طلبہ کو دینی کاموں میں شرکت کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ مینیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت  26 جولائی 2021ء کو فنانس ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے اہم ذمہ داران اور ریجن ہیڈآف فنانس عدیل گوندل نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مولانا ظفر بشیر عطاری مدنی نے ”حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے فضائل اور رزق حلال“ کے موضوع پربیان کیا اور شعبے کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے خوب دل لگاکر محنت کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں ریجن ہیڈ آف فنانس عدیل گوندل اور پاکستان کوآرڈینیٹر حافظ دلاور عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری ، پروجیکٹ مینیجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان)


پچھلے دنوں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز  پاکستان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران، نگران شعبہ تعلیمی امور مولانا اسمعیل عطاری مدنی اور نگران شعبہ جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان مولانا ظفر عطاری مدنی سمیت اراکین شعبہ نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃ المدینہ کے طلبہ کو 12 دینی کاموں کی جانب راغب کرنے اور جامعۃ المدینہ کے اندر مختلف کورسز کروانے کے حوالے سے کلام کیا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ ( رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃا لمدینہ بوائز کے تحت 30 جون 2021ء کو ملتان ریجن کے مختلف جامعۃ المدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں دورۃا لحدیث شریف اور جامعۃ المدینہ دیگر طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

نگران شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز پاکستان مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی اور رکن شعبہ مولانا عبد الستار عطاری مدنی نے تعلیمی و تنظیمی امور پر مدنی پھول بیان کیا اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

مدنی قافلے کی ترغیب دلانے پر ملتان ریجن کے دورۃ الحدیث شریف سے 50 طلبہ کرام 12ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے لئے تیار ہوئے۔( رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 30 جون 2021ء کو مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ گجرات میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تعلیمی امور مولانا حاجی گل رضا عطاری نے تعلیمی و تنظیمی امور پرمدنی پھولوں بیان کیا اور صحابہ کرام علیہم الرضوان سے محبت کرنے کا درس دیا۔( رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان)


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت لاہور ریجن کے مختلف جامعات المدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے علاوہ دیگر طلبہ نے شرکت کی۔

تخصص فی الفقہ مرکزی جامعۃ المدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مولانا نوید عطاری مدنی نے طلبہ کرام کو مدنی قافلے سفر کرنے کا ذہن دیا جبکہ استاذ العلماء مفتی ہاشم خان قادری صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

اسی طرح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری، مولانا نوید عطاری مدنی اور مولانا کاشف عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ فاروق اعظم سادھوکی میں طلبہ کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

جامعۃ المدینہ لاہور ریجن سے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے طلبہ کرام کی تفصیلات: ٭لاہور جنوبی زون ، 12 ٭لاہور شمالی زون، 130 ٭گوجرانوالہ زون، 150 ٭کے پی کے زون، 30 ٭شیخوپورہ زون، 46، تخصص فی الفقہ لاہور ریجن، 18۔ ( رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان)


دعوت اسلامی کے تعلیمی ادارےجامعۃ المدینہ بوائز علی پور چھٹہ کا نگران کابینہ محمد فیاض عطاری نے دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ کرام کا مدنی مشورہ لیا۔

نگران کابینہ نے طلبہ کرام کودینی کاموں میں شرکت کرنے اور 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 13 طلبہ نے 12 ماہ کے قافلے کے لئے خود کو پیش کردیا۔