دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان کے تحت 26 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں جامعات المدینہ لاہور ریجن کے ناظمین اعلیٰ اور کم و بیش 80 ناظمین نے شرکت کی۔

پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ (بوائز)پاکستان محمد امیر حمزہ عطاری نے ناظمین کرام کو جامعات المدینہ کےلئے استعمال ہونے والے اسٹوڈنٹ منیجمنٹ سسٹم آگاہ کیا اور سوفٹ ویئر کے استعمال اور اس کی مدد سے طلبہ کرام کی حاضری آن لائن لگانے کے بارے میں بتایا۔ امیر حمزہ عطاری نے ناظمین کرام کو سوفٹ ویئر استعمال کرنے پر ٹریننگ بھی دی۔

ٹریننگ سیشن کے دوران رکن شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان محمد نوید عطاری نے ناظمین کرام کا مدنی مشورہ بھی فرمایا۔

واضح رہے کہ شعبہ آئی ٹی کی جانب سے پاکستان بھر کے جامعات المدینہ کے لئے Jamia Tul Madina Global ایپلی کیشن لاؤنچ کی ہے۔اس ایپلی کیشن کے ذریعے نئے طلبہ کی آن لائن رجسٹریشن کی جائیگی اور پُرانے طلبہ کا ڈیٹا محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کی حاضری لگانے کا سلسلہ بھی ہوگا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ پاکستان بھر کے جامعات کو پروفیشنل طور پر آگے لایا جارہا ہے اور حاضری کے حوالے سے تمام تر دفتری فائلزورک اور حاضری رجسٹر کوختم کیا جارہا ہے۔ اس ایپلی کیشن کی مدد سےکسی بھی وقت اسٹوڈنٹ کیDetails ڈیٹیلز دیکھی جاسکتی ہیں، پروفیشل اسٹوڈنٹ کو دیکھا جاسکتا ہےکہ کتنے طلبہ کرام( ایجوکیٹیڈ) یعنی دنیاوی تعلیم پڑھے ہیں۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ) 


دعوت اسلامی کا تعلیمی شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز پاکستان کے زیر اہتمام 16 جون 2021ء کواسلام آباد کےایک جامعۃ المدینہ میں علمی نشست کا اہتمام کیا  گیا جس میں دورۃ الحدیث کے طلبۂ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ”وقت کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان فرمایااور مدنی پھولوں سے نوازا۔

اختتام پر طلبہ کا مدنی مشورہ بھی کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، (پروجیکٹ مینیجر ) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز)


6 جون بروز اتوار نگران ِ مجلس جامعات المدینہ(بوائز)پاکستان کے والد محترم بشیر احمد صاحب قضائے الہی سے انتقال فرماگئے ۔ ان کی نمازِ جنازہ ملتان ریجن ضلع لودہراں تحصیل کہروڑ پکا دہنوٹ میں ادا کی گئی جس میں رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی اور رکن ِ شوریٰ جنید عطاری مدنی، استاد العلما مولانا گل رضا مدنی، اراکینِ مجلس اور علاقہ مکینوں اوردیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ تدفین کے بعد دعاو فاتحہ خوانی کا سلسلہ ہوا۔

اگلے دن قل شریف کا سلسلہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھر ابیان فرمایا اوردعائے خیر بھی کی۔ نیز ہند اور پاکستان بھر سے جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام اور طلبہ کرام نے نگران مجلس کے والد صاحب کو ایصال ثواب پیش کیا اور دعائے مغفرت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری اور شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب و روز کی ٹیم دعاگو ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ آمین


جامعۃ المدینہ بوائز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈیفنس فیز 7 مسجد فیضان اسلام  میں جامعۃ المدینہ نائٹ کا افتتاح 28 مئی 2021ء کو کردیا گیا جس میں رات 9 بجکر 30 منٹ سے 12 بجے تک درس نظامی عالم کورس کا سلسلہ ہوگا ۔ اس جامعہ میں خصوصاً کاروباری افراد اور نوجوانوں کے لیے فوائد ہیں جو کہ کم وقت میں علم دین حاصل کرسکتے ہیں۔ جامعۃ المدینہ میں اب بھی داخلے جاری ہیں خواہش منداسلامی بھائی داخلے کی معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ فرما سکتے ہیں 03313470314 ۔( رپورٹ : محمدفرخ عطاری مجلس جامعۃ المدینہ ڈیفنس کابینہ کراچی)

شعبہ  جامعۃ المدینہ (بوائز) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22 مئی 2021ء برز ہفتہ لاہور ریجن، فیصل آباد ریجن ، حیدرآباد ریجن، ملتان ریجن، کراچی ریجن اور اسلام آباد ریجن میں افتتاح بخاری اجتماع منعقد ہوا جس میں ”رکن شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی “ ، ”رکنِ شوریٰ جنید عطاری مدنی“ ، نگران مجلس ”مولانا محمد ظفر عطاری مدنی “ نے شرکت کی جبکہ پاکستان بھر سے شعبے کے اہم ذمہ داران سمیت تمام اراکین ِ مجلس، تمام ناظمین اعلیٰ ا اور تمام جامعات کے ناظمین نے اپنے طلبہ کرام کے ساتھ لائیو مدنی چینل پر دیکھا ۔

امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے پہلی حدیث شریف کا درس دیتے ہوئے ’’ثواب بڑھانے کے نسخے‘‘اور’’کتاب النیات ترجمہ بہار نیت‘‘پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مدظلہ العالی نے اس موقع پر مختلف سوالات کئے اور نگران پاکستان مولانا حاجی شاہد عطاری نے بھی اپنے مدنی پھولوں سے نوازا ۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ منیجر) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان)

شعبہ دعوتِ اسلامی جامعۃ المدینہ (بوائز ) پاکستان کے زیر اہتمام 12 اپریل 2021ء بروز پیر شریف فیصل آباد ریجن میں واقع مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گل رضا مدنی کی زیر نگرانی جامعۃ المدینہ کے طلباء کرام کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کےلئے مختلف کورسز (دورۂ صرف و نحو، دورۂ میراث، عربی تکلم کورس، توقیت و فلکیات کورس اور ترجمہ کورس)کا آغاز ہوا جس میں مختلف علماء کرام اور اہم ذمہ داان نے طلبہ کرام میں بیان کرتے ہوئے کورسز کا تعارف پیش کیا اور خصوصیات سے آگاہ کیا۔ ان کورسز میں سوشل میڈیا کے ذریعے کثیر طلباء مستفید ہورہے ہیں۔ اگر آپ بھی ان کورسز سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دئیے گئے لنک پر جاکر کورسز میں شریک ہوں۔

https://www.facebook.com/jamiatulmadina


جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 06 اپریل 2021ء بروز منگل لاہور ریجن (جنوبی زون) مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن  میں تربیتی بیان کا سلسلہ ہوا جس میں تدریسی کورس کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گل رضا مدنی نے نئے اساتذہ کرام کومختلف تدریسی اور تنظیمی امور پر تربیت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار تخصصات و دورہ حدیث شریف مولانا محمد حفیظ مدنی عطاری اور لاہور ریجن کے جامعۃالمدینہ کےرکن ِمجلس مولانا نوید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ سوال جواب کا سیشن ہوا جس میں نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گل رضا مدنی نے سوالات کے جوابات بھی عطا فرمائے۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ منیجر) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان)


جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام ہونے والےتدریسی کورس  کے طلبہ کے لئے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں 9 مقامات ( کراچی، حیدر آباد، اسلام آباد، لاہور، گجرات ، گجرانوالہ ،اوکاڑہ،ملتان، فیصل آباد) سے بذریعہ ویڈیو لنک 735 طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

تربیتی نشست میں نگران مجلس جامعۃ المدینہ مولانا محمد ظفر عطاری مدنی ، نگران مجلس تعلیمی امور مولانا گل رضا مدنی، معاون نگران تعلیمی امور مولانا اعظم مدنی، نگران شعبہ عربی تکلم مولانا شاہدعطاری مدنی اور مولانا محمد عرفان حفیظ عطاری مدنی نےمختلف موضوعات پر وقتاً فوقتاً بیانات کئے اور نئے اساتذہ ٔکرام کومختلف تدریسی اور تنظیمی امور پر تربیت دی ۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان)


دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام 19 مارچ2021ء  بروز جمعہ مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد میں دورہ حدیث شریف کے طلباء کی الوداعی تقریب ہوئی جس میں سید ناظم لطیف شاہ صاحب اور استاذ الحدیث مولانا محمد شہباز عطاری مدنی نے اپنی اصلاح اور آئندہ زندگی کیسے گزاریں کے موضوع پر گفتگو کی۔ بالخصوص استاذ الحدیث مولانا محمد شہباز عطاری مدنی صاحب نے امام اہل سنت رحمۃ اللہ علیہ کے دامن سے ہر دم وابستہ رہنے ،اپنے کردار کو نکھارنے اور آئندہ ہمارا طرزِ زندگی کیا ہونا چاہئے؟ اس موضوع پر مدنی پھول عطا فرمائے۔

اس تقریب میں نگران فیصل آباد زون مولانا حافظ عرفان عطاری مدنی ، ناظم اعلیٰ مولانا رانا عثمان عطاری مدنی، رکنِ مجلس تعلیمی امور و استاذ الحدیث مولانا شہباز ظفر عطاری مدنی صاحب اور ناظمِ جامعہ مولانا مظہر عباس عطاری مدنی صاحب نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری طالبعلم درجہ دورہ حدیث و رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں )


جامعۃ المدینہ (بوائز) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   15 ماچ 2021ء بروز پیر تخصص سال اول اور دوئم کی الوداعی تقریب ہوئی جس میں استادالعلما”مفتی ہاشم عطاری مدظلہ العالی“ اور”دورۂ حدیث شریف“ کے درجات اور تخصص کے پاکستان ذمہ دار ”مولانا محمد حفیظ مدنی عطاری مدظلہ العالی“ اور ساتھ ہی لاہور ریجن کے جامعۃالمدینہ کے رکن ِمجلس " مولانا نوید مدنی عطاری "ناظم اعلیٰ محمدکاشف مدنی" اور تخصص کے ناظم مولانا سید عثمان شاہ مدنی شریک ہوئے۔

الوداعی تقریب میں طلبہ کرام نے سوالات کئے اور مفتی ہاشم مدظلہ العالی نے سوالات کے جوابات عنایت فرمائے۔ مستقبل کے حوالے سے تربیت کی اور طلبہ کرام کہ اچھی کارگردگی پر تحائف پیش کئےگئے اور آخر میں طلبہ کرام کے لیے کھانے کی دعوت کا بھی اہتمام کیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ مینیجر ) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان)


جامعۃ المدینہ (بوائز) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں باب المدینہ کراچی ریجن میں مرکزی جامعۃالمدینہ کے طلبہ اور اساتذہ کرام میں تربیتی سیشن ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری مدظلہ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری مدظلہ العالی نے طلبہ کرام کی تربیت کرتے ہوئے تعلیم حاصل کرنے اور امتحان کی دل لگا کر تیاری کرنے پر گفتگو کی نیز آخر میں اخلاقیات پر ذہن سازی کی کہ ایک طالب علم کا اخلاق کیسا ہونا چاہیے اس پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ مینیجر ) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان)


جامعۃ المدینہ (بوائز) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11 مارچ 2021ء بروز منگل جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم ساھوکی ڈیفنس روڈ محافظ ٹاؤن لاہور میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ڈیفنس ،ویلنشاء محافظ ٹاؤن کے رہائشی افراد اور انڈسٹریز کے آنرز نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی نے قرآن و حدیث سے مدلل بیان کرتے ہوئے راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل اور ملنے والے انعامات کا خصوصاً تذکرہ فرمایا۔ آخر میں شرکا نے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ آج کے اجتماع سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ۔ دل بہت خوش ہوا۔ مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرام ہوتے رہنے چاہئے جس سے ہماری اصلاح کا سلسلہ ہوتا رہے ۔ہم دعوت اسلامی کے بےحد مشکور ہیں جنہوں نے ہماری اصلاح کا موقع فراہم کیا ۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ مینیجر ) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ( بوائز) پاکستان)