پچھلے دنوں فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز  پاکستان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ داران، نگران شعبہ تعلیمی امور مولانا اسمعیل عطاری مدنی اور نگران شعبہ جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان مولانا ظفر عطاری مدنی سمیت اراکین شعبہ نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃ المدینہ کے طلبہ کو 12 دینی کاموں کی جانب راغب کرنے اور جامعۃ المدینہ کے اندر مختلف کورسز کروانے کے حوالے سے کلام کیا۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ ( رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان)