دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت  26 جولائی 2021ء کو فنانس ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے اہم ذمہ داران اور ریجن ہیڈآف فنانس عدیل گوندل نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مولانا ظفر بشیر عطاری مدنی نے ”حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے فضائل اور رزق حلال“ کے موضوع پربیان کیا اور شعبے کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لئے خوب دل لگاکر محنت کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں ریجن ہیڈ آف فنانس عدیل گوندل اور پاکستان کوآرڈینیٹر حافظ دلاور عطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری ، پروجیکٹ مینیجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان)