مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں
طلبۂ کرام کے درمیان مدنی حلقہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے تحت
6اگست 2021ء بروزجمعۃ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر
ٹاؤن لاہورمیں دور ۃالحدیث شریف، تخصص فی الفقہ اور چائنیز لینگویج سیکھنے
والےطلبۂ کرام کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر انٹرنیشنل افیئر
کمیٹی کے رکن مولانا محمد بلال مدنی اور نگران شعبہ (پاکستان) انٹرنیشنل ٹریول ڈیپارٹمنٹ سیداحسن شاہ عطاری
نے’’ تبلیغِ دین اور امتِ مسلمہ کی خیرخواہی ‘‘کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
طلبۂ کرام کو امتِ مسلمہ کی خیرخواہی کےلئےبیرونِ ملک سفر کرنے کی ترغیب دلائی ، ساتھ
ہی طلبہ کے ویژن کو وسیع کیا۔ نگران ِلاہور ریجن جامعات المدینہ بوائز مولانا نوید مدنی صاحب اور ناظم اعلیٰ محمد
کاشف عطاری نے بھی اس حلقہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔(رپوٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری مدنی)