دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت لاہور ریجن کے مختلف جامعات المدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے علاوہ دیگر طلبہ نے شرکت کی۔

تخصص فی الفقہ مرکزی جامعۃ المدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مولانا نوید عطاری مدنی نے طلبہ کرام کو مدنی قافلے سفر کرنے کا ذہن دیا جبکہ استاذ العلماء مفتی ہاشم خان قادری صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔

اسی طرح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری، مولانا نوید عطاری مدنی اور مولانا کاشف عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ فاروق اعظم سادھوکی میں طلبہ کو 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

جامعۃ المدینہ لاہور ریجن سے 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے طلبہ کرام کی تفصیلات: ٭لاہور جنوبی زون ، 12 ٭لاہور شمالی زون، 130 ٭گوجرانوالہ زون، 150 ٭کے پی کے زون، 30 ٭شیخوپورہ زون، 46، تخصص فی الفقہ لاہور ریجن، 18۔ ( رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری، پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان)