پچھلے دنوں جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺکےموقع پرملک
بھرمیں دعوتِ اسلامی کے تحت جلوسِ میلاد نکالے گئےجس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران
نے عاشقانِ رسول کے ہمراہ شرکت کی۔
اسی سلسلے میں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ
اسلامی کےتحت بھی شہر شہر، گلی گلی جلوسِ میلاد
کاانعقاد کیاگیا جس میں اسلام آباد ریجن میں قائم مدنی مرکزفیضانِ مدینہ ڈھوک
جمعہ جہلم سے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری
مدنی ، رکنِ شوریٰ حاجی محمدبغداد عطاری، اسلام آباد ریجن ہی کے ایک علاقے سے
رکنِ شعبہ مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی،اسی طرح مرحبا یا مصطفیٰ ﷺ کی صدائیں لگاتے ہوئے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد سے رکنِ
شوریٰ حاجی محمدجنید عطاری مدنی اور باب المدینہ کراچی سے رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری قافلہ نے رکنِ شعبہ سیّد ساجد عطاری مدنی ، شعبہ جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام
، اساتذۂ کرام، ناظمین ِکرام، ناظمِ اعلیٰ و رکن ِ شعبہ سمیت دیگراہم ذمہ داران
نےکثیر تعدادمیں سماجی وسیاسی شخصیات کےہمراہ جلوس ِپاک میں شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام21اکتوبر2021ءبروزجمعرات
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں فیصل آباد ریجن کے اہم ذمہ داران (ناظم اعلیٰ آفتاب عطاری مدنی اور
شعبہ مدنی عطیات بکس علی عمران عطاری سمیت شعبہ ذمہ داران )کے درمیان ٹیلی تھون
کی تیاریوں کےحوالے سے مدنی مشورہ ہوا ۔
رکنِ شعبہ مولاناسیّد ناظم لطیف شاہ عطاری مدنی نے
فیصل ِآباد ریجن کے اراکین سےگفتگوکرتے ہوئےٹیلی تھون سمیت دیگر کارکردگیوں کے
حوالے سے مشاورت کی۔
اس دوران مدنی مشورےمیں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد
اسد عطاری مدنی کی بھی تشریف آوری ہوئی ،رکنِ شوریٰ نےذمہ داران کی دینی،اخلاقی
اورتنظیمی اعتبارسےتربیت ورہنمائی کرتے ہوئے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کا
ذہن دیا۔ بعدازاں رکنِ شوریٰ نے دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ
المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃ المدینہ کےتحت
21اکتوبر2021ءبروزجمعرات گجرات میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ناظمین ِ جامعۃ
المدینہ سیالکوٹ زون وکشمیر زون نےشرکت
کی۔
اس مدنی مشورے میں رکن ِ شعبہ جامعۃ المدینہ اسلام آباد مولانا
طاہر سلیم عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت ورہنمائی کرتے ہوئےدعوتِ اسلامی کےتحت ہونے
والے ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
جامعۃالمدینہ بوائز( دعوتِ
اسلامی )کے تحت ساہیوال میں دینی حلقے کا اہتمام
جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت11اکتوبر2021ءبروزپیر
ساہیوال میں دینی حلقے کا اہتمام کیاگیاجس میں رکنِ شعبہ فیصل آباد ریجن مولاناسیّد
ناظم لطیف شاہ عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔
اس دینی حلقے میں ناظمِ اعلیٰ آفتاب عطاری مدنی ،
مولانا شاہد عطاری مدنی ، ناظم ِجامعۃالمدینہ احمد حسن عطاری مدنی اور اساتذۂ کرام سمیت طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
رکنِ شعبہ نے طلبۂ کرام میں عقائد کی پختگی کے
حوالے سے کلام کرتے ہوئے اس ماہِ ربیع الاول میں زیادہ سے زیادہ درودِ پاک پڑھنےاور
تلاوت قرآن پاک کا ذہن دیانیز رکنِ شعبہ نے اخلاقی اعتبار سےمدنی پھول دیئےجس پر
طلبہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ
المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں نائٹ جامعۃ
المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نواب شاہ میں عرسِ اعلیٰ حضرت کے سلسلے
میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں ناظمین
اعلیٰ ،شعبے کے اہم ذمہ داران اوراساتذۂ کرام
سمیت طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
رکنِ شعبہ مولانا شہزاد عطاری مدنی نے سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت کے اوصاف بیان کئے،اس کےعلاوہ علم ِ دین کی روشنی
کو اجاگر کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
بعدازاں اچھی کارکردگی پر طلبۂ کرام میں تحائف
بھی تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ: محمد امیر
حمزہ عطاری پروجیکٹ مینیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پاکستان فنانس کوآرڈینیٹر کا فنانس کے حوالےسے
پاکستان کے تین ریجن کا دورہ
گزشتہ دنوں شعبہ جامعۃالمدینہ بوائزدعوتِ اسلامی
کے تحت پاکستان فنانس کوآرڈینیٹر حافظ دلاور عطاری(شعبہ جامعۃ
المدینہ بوائز)نے فنانس کے حوالےسے پاکستان
کے تین ریجن(ملتان،حیدر آباداور کراچی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اہم ذمہ داران کے ہمراہ مدنی
مشورہ کیا۔
مدنی مشورے میں حافظ دلاور عطاری نے فنانس کا
نظام بہتر کرنے ،شعبہ جامعات المدینہ خود کفیل کرنے اور نظام کوبہتر سے بہتر بنانے کے لئے اہم نکات پر کلام کیااور
ٹیلی تھون کے اہداف پر بھی گفتگو کا سلسلہ رہا۔
بعد ازاں اہم ذمہ داران سے ملاقات کاسلسلہ رہا جس
میں کراچی سے رکنِ شعبہ مولاناسیّد ساجد عطاری مدنی ،ناظمینِ اعلیٰ ،شعبہ
جات مدنی عطیات بکس علی عمران عطاری اورگھریلو
صدقہ بکس ذمہ داران ،حیدر آباد سے رکنِ شعبہ مولانا شہزاد عطاری مدنی ،شعبہ مدنی عطیات بکس علی عمران عطاری، ناظمین
اعلیٰ ، شعبہ جات کے ذمہ داران اور آر جی
ایس فنانس، ملتان سے رکنِ شعبہ مولانا احسان عطاری مدنی،ناظمینِ
اعلیٰ ، شعبہ جات مدنی عطیات بکس ،گھریلو صدقہ بکس ، بستہ ذمہ داران ، آر جی ایس
اور ریجن فنانس کے آر جی ایم شامل تھے۔ (رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ مینیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ
بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
جامعۃالمدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
9اکتوبر 2021ءبروزہفتہ لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ شعبہ
جامعات المدینہ لاہور ریجن نوید عطاری مدنی
نے اسلامی بھائیوں کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اور انتظامی اعتبار سے تربیت کرتے
ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا، نئے
نصاب کی تمام جگہوں پر فراہمی، اس کے نفاذ
، دوسری ششماہی کو بہترین طریقے سے گزارنے اور جائزے کے نظام کو مزید بہتر بنانے
کے حوالےسے اہم نکات پر مشاورت ہوئی جس پر تمام ذمہ داران نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس مدنی مشورے میں ناظمِ اعلیٰ کاشف عطاری مدنی ،
ناظمِ اعلیٰ سیّد عثمان شاہ عطاری مدنی، مزمل
عطاری مدنی ،شکیل عطاری مدنی اورعرفان عطاری مدنی سمیت دیگرتعلیمی ذمہ دار ان نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ
کے زیرِ اہتمام کراچی ریجن کے جامعۃ المدینہ صائمہ عربین ولاز میں نئی بلڈنگ کی
تعمیرات کا افتتاح ہواجس میں شعبے کے اہم ذمہ داران اور اہل
علاقہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ شعبہ جامعات المدینہ کراچی ریجن سید ساجد شاہ عطاری مدنی کی آمد کا بھی
سلسلہ رہا،رکنِ شعبہ نے افتتاح کیااور سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مسجد کی فضیلت
واہمیت بتائی۔(رپورٹ: محمد امیر
حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
طلبہ میں علمِ دین کا شوق پیدا کرنا دینِ اسلام
کی تبلیغ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہےتاکہ وہ معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کر سکے،
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے طلبہ
ٔکرام کا شوق ِ علم دین مرحبا کہ جو
کچھ پڑھتے ہیں اسے یاد بھی رکھتے ہیں ۔
الحمدللہ
عزوجل ان
جامعات کے طلبۂ کرام نے شوقِ علمِ دین میں مختلف دینی کتب کامطالعہ کیا اور زبانی
انہوں یاد کرلیا۔
جامعۃالمدینہ
روات اسلام آباد ریجن کے 6طلبہ ٔکرام نے مکمل خلاصۃ النحو یاد کرلی، جامعۃالمدینہ اقصیٰ مسجد شیراوالہ گیٹ کے درجہ
اولیٰ (ب) کے
5 طلبۂ کرام نے نصاب الصرف کے ششماہی اول کے 30 اسباق مکمل ایک مجلس میں زبانی
سنائے،جامعۃ المدینہ شہتاب گڑھا کے 7 طلبہ ٔ کرام نے صرف ونحو کا پہلا حصہ مکمل
اور اربعین کی 25 حدیثیں متن و سند کے
ساتھ زبانی یاد کرلیں،جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ ساہیوال کے طالبِ علم محمدسمیر نے
خلاصۃ النحو ،نصاب الصرف کے 30 ،30 اسباق ایک ہی مجلس میں زبانی سنانے کی سعادت
حاصل کی، جامعۃ المدینہ فیضانِ اہلبیت ہر ی مسجد لیاری کراچی کے ایک طالب ِعلم نے عرس اعلیٰ حضرت کے
موقع پر کافیہ کا متن زبانی سنانے کی سعادت حاصل کی اسی طرح جامعۃ المدینہ فیضانِ عطار بنگہ حیات کے
طالبِ علم نے ایک ہی نشست میں خلاصہ النحو کے مکمل 30 اسباق زبانی سنانے کی سعادت
حاصل کی ۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ
عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
رکنِ شعبہ اسلام آباد ریجن کادینی کاموں کے سلسلے میں مختلف جامعات المدینہ
کا دورہ
جامعۃ المدینہ بوائز(دعوتِ
اسلامی)کےتحت 7 اکتوبر2021ء بروز
جمعرات اسلام آباد ریجن میں رکنِ شعبہ
اسلام آباد ریجن مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی نے دینی
کاموں کے سلسلے میں مختلف جامعات المدینہ
کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ ریجن نے اساتذۂ
کرام و طلبۂ کرام کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اورانتظامی حوالے سے تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول
دیئے، اس کے علاوہ طلبۂ کرام کے اندر علمِ دین کا شوق بڑھانے کے لئے اور دل لگا کر علم دین حاصل کرنےکاذہن دیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ
بوائزپاکستان ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ جامعۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کےتحت ہر سال سینکڑوں
اسلامی بھائی درسِ نظامی(عالم کورس )مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں رواں سال درسِ نظامی(عالم کورس )مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی دستار فضیلت
کرنے کے حوالے سے 3 اکتوبر2021ء کو ملک بھرمیں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات
کی تیاریاں جاری ہیں۔
اس
دوران علمائےکرام ،شخصیات اور دیگر اسلامی
بھائیوں کو اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے
کی دعوت دی جارہی ہے نیز مختلف
مقامات پرپینافلیکس لگانے کا بھی سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں
27ستمبر2021ءبروزمنگل ذمہ داران ِ
دعوتِ اسلامی نے صاحبزادہ غلام بشیر نقشبندی آستانہ عالیہ باولی شریف مہتمم جامعہ صفۃ المدینہ گجرات اور مولانا
محمد عبدالرشید اویسی خطیب مرکزی جامع مسجد یا رسول اللہ و مہتمم جامعہ اویسیہ گجرات سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دوسری جانب لاہور ریجن شعبہ جامعۃ المدینہ کے رکن مولانا نوید عطاری مدنی نے ناظمِ اعلیٰ سمیت تمام
اہم ذمہ داران سے اس اجتماعِ پاک کے حوالے
سے مدنی مشورہ کیا۔
اسی طرح فیصل آباد ریجن کے رکن مولانا سیّد ناظم لطیف
عطاری مدنی اور ناظمین و اساتذہ ٔکرام نےاہم نکات پر گفتگو کی۔ (
رپورٹ:محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ
بوائز ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
چوبارہ سیالکوٹ میں شعبہ جامعۃالمدینہ (دعوتِ اسلامی )کےتحت مدنی مشورے کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ کے تحت 28ستمبر2021ءبروزمنگل چوبارہ سیالکوٹ میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے 12دینی
کاموں کا فالواپ کیا گیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دینی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری لانے کا ذہن دیا نیز اسلامی بھائیو ں کے مدرسۃ
المدینہ کاآغازکرنے کے حوالے سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ ربیع الاول کی
آمد کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع،چراغاں
اور جلوسِ میلاد پر کلام کیاگیا۔ (رپورٹ: حافظ رضوان علی عطاری مدنی ناظم جدول
جامعۃ المدینہ چوبارہ سیالکوٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)