دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ کےتحت
4نومبر2021ءبروزجمعرات نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ
(بوائز )مولانا ظفر بشیر عطاری مدنی کا فیصل آبادریجن کا جدول رہا جس
میں انہوں نے فیصل آباد ریجن کے اکثر جامعات المدینہ کادورہ کیا۔
اس موقع پرنگرانِ شعبہ نے طلبۂ کرام واساتذہ ٔکرام
کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتےہوئےاُن کی
تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اور انتظامی حوالےسےتربیت کی، ٹیلی تھون میں زیادہ سےزیادہ یونٹ جمع کرنےکاذہن
دیا۔ نگرانِ شعبہ نے طلبۂ کرام کےساتھ
بارگاہِ رسالتﷺمیں نعت رسولِ مقبولﷺبھی پیش کی۔
دوران شیڈول رکنِ شعبہ فیصل آباد ریجن جامعۃ المدینہ مولانا سیّد محمدناظم
شاہ عطاری مدنی کے ہمراہ مختلف شخصیات سےملاقات کرتےہوئے انہیں ٹیلی
تھون میں بڑھ چڑھ کراپناحصہ ملانےکا ذہن دیا جس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
بعدازاں نگران شعبہ نے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ فیصل
آباد میں نگرانِ شعبہ تعلیمی امور مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی سے ملاقات کی ،
اکثر ناظمین ِکرام اور اساتذہ ٔکرام نے ٹیلی تھون کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا اور ہاتھوں ہاتھ یونٹس جمع کروائے۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)