اراکینِ شوریٰ سمیت ذمہ داران کاٹیلی تھون
کےسلسلےمیں پاکستان بھرکاشیڈول
7 نومبر2021 بروز اتوار کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی عطیات مہم (ٹیلی تھون ) کے حوالے سے دنیا بھر میں مدنی اسٹالز لگائے
گئےجہاں عاشقانِ رسولﷺ نے مدارس المدینہ و
جامعات المدینہ اور کنز المدارس تعلیمی بورڈ کے قیام و انتظام کے جملہ اخراجات
کےلئے اپنے عطیات ، صدقات، فطرہ اورزکوٰۃ دعوت اسلامی کو دیئے۔
اسی سلسلے میں ملک بھر سے دعوتِ اسلامی کے تحت لگنے والے مدنی بستے(
اسٹال) پر اراکین ِشوریٰ اور شعبہ
جامعۃ المدینہ کے اہم ذمہ داران نے اپنے اپنے شہروں میں لگے ہوئے مدنی بستوں(اسٹالز )پرجا کر یونٹس
جمع کئے۔ذمہ داران نےاس مہم کے لئےجامعات المدینہ میں جا کر شخصیات سے ملاقات کر تےہوئے عطیات اکٹھے کئے۔
کراچی ریجن سے رکن ِ شعبہ مولانا سیّد ساجد عطاری اور تمام ناظمینِ
اعلیٰ سمیت شعبے کے تمام ذمہ داران نے بڑھ چڑھ کے اس عطیات مہم میں حصہ
لیانیزکراچی ریجن میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدامین عطاری نے بھی علاقوں
اور مارکیٹوں میں جاکر عطیات اکٹھے کئے
اورمدنی بستوں پر جمع کروائے۔رکنِ شوریٰ
نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتےہوئےاپنی دعاؤں سےبھی نوازا۔
فیصل آباد ریجن سے رکن ِ شعبہ مولاناسیّدناظم عطاری مدنی اور اہم ذمہ
داران سمیت ناظمینِ کرام نےطلبۂ کرام کے سرپرستوں وشخصیات سے ملاقات کرتےہوئےٹیلی تھون کے لئے
عطیات اکٹھے کئے۔
اسلام آباد ریجن سے ریجن نگران و رکنِ شوریٰ نےرکن ِ شعبہ مولانا طاہر سلیم عطاری مدنی کے ہمراہ اساتذہ ٔکرام کی ٹیلی تھون کے حوالے سے رہنمائی
فرمائی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس کےعلاوہ رکن ِ شعبہ نے ناظمینِ اعلیٰ اور
تمام ذ مہ داران کے ساتھ مل کر جامعات المدینہ میں طلبۂ کرام کے سرپرستوں سے ٹیلی
تھون کے لئے عطیات اکٹھے کئے ساتھ ہی
مارکیٹوں میں جا کر شخصیات سے ملاقات
کرتےہوئے ٹیلی تھون کے لئے عطیات اکٹھے کئےاور دعاؤں سے نوازا۔ریجن میں مختلف
شہروں میں تمام ذمہ داران نے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
لاہور ریجن سے رکنِ شعبہ مولانا محمد نوید عطاری مدنی نے ناظمین ِکرام سے ٹیلی تھون کے لئےعطیات
موصول کئے اور ریجن کے اکثر مدنی بستوں(اسٹالز) پر جا کر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتےہوئے ان
کی حوصلہ افزائی فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔اس عطیات مہم میں تمام ناظمین اعلیٰ نے بڑھ چڑھ کر حصہ
لیا اور اچھی تعداد میں عطیات اکٹھے کئے۔
ملتان ریجن سے رکنِ شعبہ مولانا احسان الحق عطاری مدنی نے ریجن میں
مختلف مقامات پر قائم مدنی بستوں(اسٹالز) پر جاکر ٹیلی تھون کے لیے عطیات جمع کئے
۔اس دوران تمام ناظمینِ اعلی ، اساتذہ ٔکرام اور طلبۂ کرام نے بڑھ چڑھ
کر حصہ لیا۔رکنِ شعبہ نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔
مزیدرکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری نے بھی اس عطیات مہم میں تمام ذمہ داران
کے ہمراہ مل کر حصہ لیا اور خوب عطیات اکٹھے کئےنیزمدنی بستوں(اسٹالز) پر جاکر تمام ذمہ
داران سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے دعاؤں سے نوازا۔
حیدرآبادریجن کے تمام ناظمینِ اعلیٰ، اساتذہ ٔکرام اور طلبۂ کرام نے
بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی
ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)