گزشتہ دنوں  مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمداسد عطاری مدنی کا دینی کاموں کےسلسلےمیں کراچی ریجن کا شیڈول رہا جس میں انہوں نے کراچی ریجن کے اکثر جامعات المدینہ میں طلبۂ کرام واساتذہ ٔکرام کے درمیان سنتوں بھرےبیانات کئے۔

اس موقع پرسنتوں بھرےاجتماع کااہتمام کیاگیاجس میں رکنِ شوریٰ نے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام میں علم ِ دین کی محبت کو اجاگر کرنے اور ٹیلی تھون کے حوالے سے بیان کرتےہوئےاُن کی تعلیمی ، تنظیمی ، اخلاقی اور انتظامی حوالےسے تربیت کی نیزٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور اس میں بھرپور تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکائےاجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ نے مولانا سیّد محمدساجد عطاری مدنی( رکنِ شعبہ کراچی ریجن جامعۃ المدینہ بوائز )کے ہمراہ مختلف شخصیات سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو جامعۃ المدینہ کا تعارف پیش کرتےہوئے ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن سازی کی اور شخصیات کو دعاؤں سے نوازا۔

آخر میں شخصیات کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ (فیضانِ علم و عمل) کا تعارف پیش کیا  گیااور ہر ماہ اسے حاصل کرکے خود پڑھ کردوسروں تک پہچانے کا بھی ذہن دیاگیا۔(رپورٹ: محمد امیر حمزہ عطاری پروجیکٹ منیجر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)