.png)
شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت
مرکزی جامعۃ المدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں دو دن کے مدنی مشورے کا سلسلہ رہا، اسی
سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ فیضانِ
مدینہ کے میٹنگ روم میں ملک بھر سے آئے ہوئے اہم ذمہ داران کی تربیت کی اور
کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا نیز نیو پیپر پیٹرن بنام’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان، تعارف، نصابِ تعلیم،نظام امتحانات(منظور شدہ 2022ء) ‘‘کی پیٹرن بک کا تعارف کروایا۔
رکنِ شوریٰ نے کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے
سالانہ امتحانات کے پیپر پیٹرن کے مطابق جامعات المدینہ بوائز میں ماہانہ ٹیسٹ کے
ذریعے پریکٹس کروانے پر گفتگو کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے بھی شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےذمہ داران کی
دینی، اخلاقی، تنظیمی اور انتظامی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ماہانامہ فیضانِ مدینہ
مولانا مہروز عطاری مدنی نے اپنے شعبے کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا اور مختلف زبانوں میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ
کا تعارف پیش کیا۔
اس مدنی مشورے میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے تمام
اراکین، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے انجینئر محمد
امیر حمزہ عطاری(پاکستان ذمہ دار)، فنانس ڈپارٹمنٹ سے حافظ دلاور عطاری، اجارہ و
گریڈنگ شعبہ جامعۃ المدینہ(بوائز)کے نگران
اسماعیل عطاری مدنی اور دیگر اہم ذمہ داران شریک تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ
منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے
تحت 15 دسمبر 2021ء بروز بدھ بذریعہ زوم مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں معاون
نگران شعبہ تعلیمی امور(مولانا اعظم سکندری عطاری مدنی)سمیت اراکینِ زون نے شر کت کی۔
اس موقع پر نگرانِ
شعبہ تعلیمی امور حاجی محمد گل رضا عطاری
مدنی نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے
ہوئے تعلیمی نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی اور
سالانہ رزلٹ کے سلسلے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔
اس کے علاوہ کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے
سالانہ امتحانات کے پیپر پیٹرن کے مطابق جامعۃ المدینہ میں ماہانہ ٹیسٹ کے ذریعے
پریکٹس کروانے پرگفتگو کا سلسلہ رہا۔
ذمہ داران ِ دعوتِ اسلامی کی رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری کے والد سے عیادت

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ
بوائز کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے دینی کاموں کے
سلسلے میں لاہور کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے نگرانِ شعبہ مولانا ظفر عطاری مدنی اور
نگرانِ شعبہ تعلیمی امور حاجی محمد گل رضا
عطاری سمیت ملکی سطح کے اہم ذمہ داران کے
ہمراہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے گھر پر اُن کے والدسے عیادت
کی اور اُن کے لئے دعائے صحت کروائی جس پر انہوں نے اظہارِ تشکر کیا۔

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ
کے زیرِ اہتمام لاہور میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کے میٹنگ روم میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ شعبہ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سمیت ملکی سطح
کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسد
عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ مولانا ظفر عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ تعلیمی
امور حاجی محمد گل رضا عطاری نے ذمہ
داراسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کرتے
ہوئے شعبے سمیت تنظیمی سیٹ اپ کے حوالے سے
اہم نکات پر تبادلہ ٔ خیال کیا ۔
اس مدنی مشورے میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے تمام
اراکین، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے انجینئر محمد
امیر حمزہ عطاری(پاکستان ذمہ دار)، فنانس ڈپارٹمنٹ سے حافظ دلاور عطاری، اجارہ و گریڈنگ شعبہ جامعۃ المدینہ(بوائز)کے نگران اسماعیل عطاری مدنی اور دیگر اہم ذمہ
داران شریک تھے۔
بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے بھی ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور اپنے قیمتی مدنی
پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی کا لاہور کے مرکزی
جامعۃ المدینہ کا دورہ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے تحت 13 دسمبر2021 ء بروز پیر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسد
عطاری مدنی نے لاہور ریجن کے دورے کے درمیان جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ
فیضانِ مدینہ کے دورۃ الحدیث شریف میں جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام و اساتذہ ٔکرام اور ناظمینِ اعلیٰ کے درمیان سنتوں
بھرا بیان کیا۔
اس موقع پررکنِ شوریٰ کے ہمراہ نگران ِ شعبہ مولانا محمدظفر بشیر عطاری مدنی ،
نگرانِ شعبہ تعلیمی امور، استاذالعلماء
مولانا حاجی گل رضا عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ لاہور ریجن مولانا نوید عطاری
مدنی سمیت اہم ذمہ داران موجود تھے۔
رکنِ
شوریٰ نے طلبۂ کرام کی دینی،اخلاقی
اورتعلیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے طلبہ کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔
اسی طرح نگرانِ شعبہ تعلیمی امور حاجی گل رضا عطاری مدنی اوررکنِ شعبہ حیدر آباد
ریجن مولانا شہباز عطاری مدنی نے بھی طلبۂ
کرام کی تربیت ورہنمائی کی نیزفضائل مرشد کے حوالے سے ذہن سازی کی۔
.jpeg)
شعبہ جامعۃالمدینہ دعوتِ اسلامی
کےتحت2دسمبر2021ءبروزجمعرات مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمداظہرعطاری نےدینی کاموں کےسلسلےمیں چوبارہ تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ پنجاب
پاکستان میں قائم جامعۃالمدینہ بوائزکاوزٹ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نےطلبۂ کرام کےدرمیان
سیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایاجس میں جامعۃالمدینہ کےاساتذۂ کرام اورنگرانِ کابینہ پسرور سمیت دیگرذمہ داران نےشرکت کی۔
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ بوائزکےتحت
2دسمبر2021ءبروزجمعرات فیصل آبادریجن میں جامعۃالمدینہ کےطلبۂ کرام کےدرمیان
سیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایاگیا۔
جامعۃالمدینہ بوائز کےتحت آن لائن مدنی مشورہ،اراکینِ زون تعلیمی امورکی شرکت
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ بوائزکےزیرِ
اہتمام یکم دسمبر2021ءبروزبدھ آن لائن مدنی مشورےکاانعقادکیاگیاجس میں اراکینِ زون تعلیمی امورکےذمہ داران شریک ہوئے۔
اس مدنی مشورےمیں معاون نگرانِ مجلس تعلیمی امور مولانا اعظم سکندری
عطاری مدنی نےکنزالمدارس بورڈ کے سالانہ امتحانات کے پیپراور پیٹرن کےحوالےسےاہم
نکات پرگفتگوکی۔اس دوران اراکینِ زون نےاپنی اپنی رائےکااظہارکرتےہوئےمفیدمدنی
مشورے دیئے۔ (رپورٹ:محمد امیرحمزہ
عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث
الدین عطاری)
.jpg)
گزشتہ دنوں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ تعلیمی امور و تنظیم
المدارس بورڈ کے تحت اہم ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورےکاانعقادہوا۔
بعدمدنی مشورہ 22نومبر2021ءسے29نومبر2021ءتک
پاکستان میں ملکی سطح پر11ویں گریڈ کے تمام اساتذۂ کرام اور12 ویں گریڈکے ان
اساتذۂ کرام کےلئےنشستوں کا انعقاد
کیا گیا جو صرف ،نحو اور عربی ادب (لغۃ
العربیہ) پڑھاتےہیں۔
یہ نشستیں ملکی سطح پر 19مقامات میں قائم کئے
گئےنیزان نشستوں میں سینئر اساتذہ ٔکرام، اساتذۃ
الحدیث،اراکین زون تعلیمی اموراور اراکین مجلس جامعۃ المدینہ بوائز سمیت دیگراہم ذمہ دارن نے تربیت کی جن
میں نگرانِ
مجلس جامعا ت المدینہ (بوائز) مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی ، نگرانِ مجلس تعلیمی
امور و چیئر مین کنزالمدارس بورڈتعلیمی
بورڈ مولانا حاجی گل رضا صاحب، معاون نگرانِ مجلس تعلیمی امور مولانا اعظم سکندری
عطاری مدنی اورنگران ِمجلس شعبہ عربی تکلم
مولانا ابو واصف شاہدعطاری مدنی شامل تھے۔
ان نشستوں کےاختتام پر اساتذۂ کرام سے تحریری
تاثرات بھی لئے گئےجس میں اساتذۂ کرام نے مجلس تعلیمی امور کی کاوشوں کو سراہتے ہوئےمفید مشورےدیئے اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
واضح رہےان نشستوں کے لئے تحریری مواد مجلس
تعلیمی امور کی طرف سے بصورت پریزنٹیشن جاری کیا گیا جس کےسبب ملکی سطح پر یکساں طرز
وعلمی مواد پر اساتذۂ کرام کی تربیت کی گئی۔ (رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ
آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃالمدینہ( بوائز)کےتحت 29نومبر2021ءبروزپیرفیصل
آبادریجن ذمہ دار جامعۃالمدینہ (بوائز) مولانا سیّد ناظم شاہ عطاری نےدینی کاموں کےسلسلےمیں
فیصل آبادمیں واقع جامعۃالمدینہ فیضان امام غزالی علیہ الرحمہ کادورہ کیا۔
ٹیلی تھون کے حوالےسے
رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری کاجامعۃ المدینہ سیالکوٹ کا دورہ

دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے 29 نومبر 2021ء کو
سیالکوٹ زون کے جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
اساتذہ، ناظمین اور طلبائے کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
رکن
شوریٰ نے انہیں ٹیلی تھون کے لئے مزیدیونٹس کی جمع کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ جامعۃ
المدینہ کے تمام طلبہ، اساتذۂ کرام اور دیگر ذمہ داران جمع کئے گئے یونٹس پیش
کئے۔
بعد
ازاں نگران شعبہ جامعۃ المدینہ مولانا محمد ظفر بشیر عطاری مدنی نے بھی مدنی پھول
بیان کیا۔ اس موقع پر رکنِ شعبہ اسلام آباد ریجن مولاناطاہر سلیم عطاری مدنی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
.jpg)
24
نومبر 2021ء کو رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی کا دینی کاموں کے سلسلے میں
لاہور ریجن شیخوپورہ زون کا شیڈول رہا۔
تفصیلات:
رکن
شوریٰ نے شیخوپورہ زون میں مختلف جامعات المدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اساتذہ
کرام، ناظمین اور طلبائے کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو ٹیلی
تھون کے لئے زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنےکی ترغیب دلائی۔
اسی
طرح رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ فار گرلز رحمان سٹی
شاہدرہ لاہور کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور مقامی اسلامی بھائیوں کو
تعمیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے انہیں دعاؤں سے نوازا۔
بعد
ازاں رکن شوریٰ نے محلہ مرید کے فاروق آباد میں مدرسۃ المدینہ فار گرلز کا سنگ
بنیاد رکھا جبکہ اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ
حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ”مسجد و مدارس بنانے کی فضیلت“ پر بیان کرتے
ہوئے شرکا کو تعمیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی۔