پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیرِ اہتمام لاہور میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کے میٹنگ روم میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اراکینِ شعبہ اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سمیت ملکی سطح کے اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ مولانا ظفر عطاری مدنی اور نگرانِ شعبہ تعلیمی امور حاجی محمد گل رضا عطاری نے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے شعبے سمیت تنظیمی سیٹ اپ کے حوالے سے اہم نکات پر تبادلہ ٔ خیال کیا ۔

اس مدنی مشورے میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے تمام اراکین، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے انجینئر محمد امیر حمزہ عطاری(پاکستان ذمہ دار)، فنانس ڈپارٹمنٹ سے حافظ دلاور عطاری، اجارہ و گریڈنگ شعبہ جامعۃ المدینہ(بوائز)کے نگران اسماعیل عطاری مدنی اور دیگر اہم ذمہ داران شریک تھے۔

بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بھی ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)