شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی جامعۃ المدینہ جوہرٹاؤن لاہور میں دو دن کے مدنی مشورے کا سلسلہ رہا، اسی سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی نے جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کے میٹنگ روم میں ملک بھر سے آئے ہوئے اہم ذمہ داران کی تربیت کی اور کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا نیز نیو پیپر پیٹرن  بنام’’کنزالمدارس بورڈ پاکستان، تعارف، نصابِ تعلیم،نظام امتحانات(منظور شدہ 2022ء) ‘‘کی پیٹرن بک کا تعارف کروایا۔

رکنِ شوریٰ نے کنزالمدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے سالانہ امتحانات کے پیپر پیٹرن کے مطابق جامعات المدینہ بوائز میں ماہانہ ٹیسٹ کے ذریعے پریکٹس کروانے پر گفتگو کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے بھی شعبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےذمہ داران کی دینی، اخلاقی، تنظیمی اور انتظامی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔

اس کے علاوہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ ماہانامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے اپنے شعبے کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا اور مختلف زبانوں میں ماہنامہ فیضانِ مدینہ کا تعارف پیش کیا۔

اس مدنی مشورے میں شعبہ جامعۃ المدینہ کے تمام اراکین، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے انجینئر محمد امیر حمزہ عطاری(پاکستان ذمہ دار)، فنانس ڈپارٹمنٹ سے حافظ دلاور عطاری، اجارہ و گریڈنگ شعبہ جامعۃ المدینہ(بوائز)کے نگران اسماعیل عطاری مدنی اور دیگر اہم ذمہ داران شریک تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)