پچھلے دنوں مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کے دورۂ حدیث شریف میں ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلبۂ کرام کی شرکت ہوئی۔

دورانِ نشست دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رجب المرجب میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت عصری علوم جامعات المدینہ پاکستان سطح کے ذمہ داران اور ناظمین کی میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی جنید عطاری مدنی نے گزشتہ سالوں کی کارکردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران سے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں سادھوکی لاہور میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ جی الیون اسلام آباد میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کے دورہ ٔحدیث شریف (Final Year classمیں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کی آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور اُن کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی اعتبار سے تربیت کی۔

اسی طرح کنسلٹنٹ کنزالمدارس بورڈ پاکستان پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری نے طلبۂ کرام کو کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے متعلق بریفنگ دی اور شعبہ جاب پلیسمنٹ کا تعارف کروایا۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار و نگران شعبہ رابطہ برائے اوقاف محمد عمران اسلم عطاری اور جاب پلیسمنٹ کے ذمہ دار حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن وصدرِ کنزالمدارس بورڈ پاکستان حاجی جنید عطاری مدنی کی جی الیون مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں آمد ہوئی جہاں انہوں نے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان کے تعلیمی امور ذمہ داران کامدنی مشورہ کیا۔

رکنِ شوریٰ نے کنزالمدارس بورڈ کے نصابِ تعلیم ونظامِ امتحانات پر ذمہ داران سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اُن کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

اس موقع پر تعلیمی امور پاکستان ذمہ دار استاذ الحدیث مولانا گل رضا عطاری، ناظمِ اعلیٰ وجنرل سیکرٹری کنزالمدارس بورڈ پاکستان سیّد ساجد عطاری، کنسلٹنٹ کنزالمدارس بورڈ پاکستان پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری اورصوبائی ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں لاہورڈویژن شعبہ جامعۃ المدینہ بوائزکے ناظمینِ کرام  نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ بڑھانے، طلبہ کو 12 دینی کاموں میں شرکت کروانے اور 17 فروری 2022ء کو نگران ِمرکزی مجلس شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مدظلہ العالی کےبیان کی تیاریوں کے لئے اہداف دیئے ۔ (رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر گجرات میں قائم دعوتِ سلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی کی آمد ہوئی جس دوران رکنِ شوریٰ نے دورہ حدیث (Final Year) کے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں کنزالمدارس بورڈ کا تعارف کروایا اور طلبۂ کرام کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

بعدازاں کنسلٹنٹ و لیگل ایڈوائزر کنزالمدارس بورڈ پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری نے طلبۂ کرام کی ایجوکیشنل اور Enhasment skills کو بہتر کرنے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں قائم دعوتِ سلامی کے جامعۃ المدینہ بوائز میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و صدر کنزالمدارس بورڈ حاجی جنید عطاری مدنی کی آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے دورہ حدیث (Final Year) کے طلبۂ کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں کنز المدارس بورڈ کا تعارف کروایا اور طلبۂ کرام کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

بعدازاں کنسلٹنٹ و لیگل ایڈوائزر کنزالمدارس بورڈ پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری صاحب نے طلبۂ کرام کی ایجوکیشنل اور Enhasment skills کو بہتر کرنے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کی تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر کے پپلاں روڈ پر واقع جامعۃ المدینہ بوائز میں حضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے عرس کے سلسلے میں عظیم الشان اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبۂ کرام اور اُن کے سرپرستوں سمیت شخصیات نے شرکت کی۔

اس دوران جامعۃ المدینہ بوائز کے اساتذہ نے ’’شانِ صحابۂ کرام و سیرت ِحضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہم‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے جبکہ طلبہ نے مناقبِ ِحضرت سیّدنا صدیق اکبر رضی اللّہ عنہ پیش کیں۔(رپورٹ:محمد اسد اللہ عطاری مدنی پرنسپل جامعۃ المدینہ تحصیل کلورکوٹ ضلع بھکر، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 29 جنوری 2022ء بروز ہفتہ جامعۃ المدینہ ٹنڈو آدم میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں طلبۂ کرام و اساتذہ ٔکرام نے شرکت کی۔

اس حلقے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دینی کام کرنے والے طلبۂ کرام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف دیئے۔(رپورٹ:شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں جامعات المدینہ حیدر آباد کے تمام  ناظمین نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے جامعۃالمدینہ کےتعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے کلام کیا اور مدنی پھول ارشاد فرمایا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی جامعۃ المدینہ حیدر آباد کے اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے جامعۃالمدینہ کےتعلیمی و انتظامی امور کے حوالے سے کلام کیا اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال فرمایا۔