بذریعہ ویڈیو لنک جامعۃ المدینہ کے ناظمینِ کرام
اور طلبۂ کرام کی تربیت
پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ
اسلامی کےذیلی شعبے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے
تحت بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر کے جامعۃ المدینہ سے ناظمینِ
کرام اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
اس دوران محمد عدیل گوندل عطاری (ریجنل ہیڈ اکاؤنٹنٹ) نے E-Raseed کے حوالے سے شرکا کو ٹریننگ
دیتے ہوئے اس کی افادیت اور فوائد کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کےعلاوہ رضوان شفیق عطاری (ہیڈ آف
ای رسید & ڈی ایم) نے بھی شرکا کی
تربیت کی اورویڈیو لنک کے ذریعے E-raseed(ای۔رسید) بنانے کا طریقہ کار بتایا۔
مزید ذمہ داران نے آئن لائن ای رسید میں (صدقہ، عطیات، واجبات اورڈونیشن کی) انٹری
کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔بعدازاں نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز مولانا ظفر
عطاری مدنی نے طلبۂ کرام اور استاتذہ ٔ کرام کو اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور
تمام جامعات المدینہ بوائز کو پیپر لیس (Paper less) کرنے اور ای رسید کی طرف آنے کے حوالے سےکلام کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)