دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 21 فروری 2022ء بروز پیر بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیمی امور کے ذمہ داران، اراکین زون، معاون نگران شعبہ تعلیمی امور مولانا اعظم سکندری عطاری مدنی اور دورۂ حدیث شریف میں پڑھانے والے سینئر اساتذۂ کرام نے شرکت کی جن میں مولانا حسان صاحب، مولانا سجاد صاحب، مولانا احمد شامی صاحب، مولانا عرفان صاحب، مولانا فہیم رضا مدنی صاحب، شیخ الحدیث مولانا شہباز مدنی صاحب اور دورۃالحدیث کے نگران مولانا مزمل مدنی صاحب بھی شامل تھے۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ تعلیمی امور مولانا حاجی محمد گل رضا عطاری نے وہاں موجود ذمہ داراسلامی بھائیوں سےجامعۃ المدینہ کے تحت ہونے والے ختمِ بخاری کے حوالے سے چند نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اساتذۂ کرام کو طلبۂ کرام کی شرعی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔بعدازاں معاون ِنگران شعبہ تعلیمی امور مولانا محمد اعظم عطاری مدنی نے بھی شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

واضح رہے اس وقت دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر میں کم و بیش 10 مقامات پر دورۂ حدیث شریف پڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)