پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام ایک میٹنگ ہوئی جس میں ناظمینِ کرام سمیت شعبے کے اہم ذمہ داراسلامی بھائیوں  نے شرکت کی۔

اس دوران صوبۂ پنجاب ذمہ دار مولانا سیّد ناظم لطیف شاہ عطاری مدنی نے وہاں موجود ناظمینِ کرام سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان عطیات کے حوالے سے کلام کیا اورانہیں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام ڈی جی خان ملتان میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ناظمینِ کرام سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے رمضان میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی جبکہ صوبۂ پنجاب ذمہ دار مولانا سیّد ناظم لطیف شاہ عطاری مدنی نے ناظمین کو طلبۂ کرام کے سالانہ امتحانات کی بھر پور تیاری کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کےکم و بیش 14 جامعات المدینہ کے تقریباً 1000 سے زائد طلبۂ کِرام اور اساتذۂ کِرام کا سالانہ سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔

دورانِ اجتماع ڈسٹرکٹ نگران سیالکوٹ حاجی محمد سجاد عطاری نے ”حُسنِ اخلاق اور مُرشِد کی حکمتِ عملی “کے موضوع پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی تربیت کی جبکہ شعبہ جامعۃ المدینہ کے ریجن ذمہ دار طاہر سلیم مدنی نے صفائی ستھرائی اور اپنے ادارے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”بزرگانِ دین کی قربانیاں “، ”بیرونِ ملک کے حالات “اور ”مُرشد سے محبت کے تقاضے“کے موضوع پر تربیت کی، طلبۂ کِرام کو رمضان میں 1 ماہ ، آخری عشرے کے اعتکاف کی بھرپور نیتیں کروائیں اور رمضان عطیات کا ہدف پورا کرنے کا بھی ذہن دیا ۔

نیز آخر میں رکنِ شوریٰ نے تمام اساتذہ اور ناظمین کا مدنی مشورہ کیا اور اجتماع کے آخر میں طلبۂ کِرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی ۔(رپورٹ: محمد عادِل رضا عطاری، کانٹینٹ: مصطفی انیس) 


شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سیالکوٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام کی کثیر تعدادمیں شرکت رہی۔

دورانِ اجتماع مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی چھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں قائم مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ میں ایک سیشن ہوا جس میں امامت کورس کے شرکا، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائزکے طلبۂ کرام اور اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ٰ نے طلبۂ کرام کے درمیان ’’منصبِ امامت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں طلبۂ کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام جہاں عاشقان رسول کو درس نظامی کروانے کا سلسلہ ہوتا ہے وہیں درسِ نظامی سے فراغت کے بعد جو طلبہ افتاء کی فیلڈمیں جانے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام اور سینئرز اساتذۂ کرام کی زیرِ نگرانی مختلف علوم دینیہ میں تخصصات (تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث، تخصص فی الفقہ الاقتصاد، تخصص فی الامامت)کروائے جاتے ہیں۔

ان تخصصات میں داخلے کے لئے تعلیمی سال کے آخر میں نئے سال کے لئے تقریری و تحریری انٹری ٹیسٹ کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں پاس ہونے والے طلبہ نیو کلاسز میں شریک ہوسکتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 4 فروری 2022ء کو جامعۃ المدینہ کے نئے تعلیمی سال کے لئے کراچی، لاہور اور فیصل آباد کے مرکزی جامعات المدینہ میں تخصصات کے داخلے کے لئے تقریری ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے دورۃ الحدیث شریف سے فارغ التحصیل 221 طلبائے کرام نے شرکت کی۔ تقریری ٹیسٹ میں دار الافتاء اہلسنت کے مفتیان کرام اور جامعۃ المدینہ کے سینئر اساتذۂ کرام نے طلبہ کے انٹرویو کئے۔

مختلف مقامات پر تقریری ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے طلبہ کی تفصیلی تعداد درج ذیل ہے:

کراچی ٭تخصص فی الفقہ: 81 ٭تخصص فی الحدیث:28 ٭تخصص فی الفقہ الاقتصاد18۔ لاہور٭تخصص فی الفقہ: 59۔ فیصل آباد ٭تخصص فی الفقہ: 35 


گزشتہ  دنوں پنجاب پاکستان کے شہر کھاریاں میں قائم امپیریل میرج ہال می دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکز ی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور زیر ِتعمیر جامعۃ المدینہ بوائز کھاریاں کی بلڈنگ کے حوالے سے تعاون کرنے کا ذہن دیاجس پر شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ زیر ِتعمیر جامعۃالمدینہ کا خرچ اپنے ذمے لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کےذیلی شعبے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر کے جامعۃ المدینہ سے ناظمینِ کرام اور طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اس دوران محمد عدیل گوندل عطاری (ریجنل ہیڈ اکاؤنٹنٹ) نے E-Raseed کے حوالے سے شرکا کو ٹریننگ دیتے ہوئے اس کی افادیت اور فوائد کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس کےعلاوہ رضوان شفیق عطاری (ہیڈ آف ای رسید & ڈی ایم) نے بھی شرکا کی تربیت کی اورویڈیو لنک کے ذریعے  E-raseed(ای۔رسید) بنانے کا طریقہ کار بتایا۔

مزید ذمہ داران نے آئن لائن ای رسید میں (صدقہ، عطیات، واجبات اورڈونیشن کی) انٹری کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔بعدازاں نگرانِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز مولانا ظفر عطاری مدنی نے طلبۂ کرام اور استاتذہ ٔ کرام کو اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا اور تمام جامعات المدینہ بوائز کو پیپر لیس (Paper less) کرنے اور ای رسید کی طرف آنے کے حوالے سےکلام کیا۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت 21 فروری 2022ء بروز پیر بذریعہ ویڈیو لنک مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیمی امور کے ذمہ داران، اراکین زون، معاون نگران شعبہ تعلیمی امور مولانا اعظم سکندری عطاری مدنی اور دورۂ حدیث شریف میں پڑھانے والے سینئر اساتذۂ کرام نے شرکت کی جن میں مولانا حسان صاحب، مولانا سجاد صاحب، مولانا احمد شامی صاحب، مولانا عرفان صاحب، مولانا فہیم رضا مدنی صاحب، شیخ الحدیث مولانا شہباز مدنی صاحب اور دورۃالحدیث کے نگران مولانا مزمل مدنی صاحب بھی شامل تھے۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ شعبہ تعلیمی امور مولانا حاجی محمد گل رضا عطاری نے وہاں موجود ذمہ داراسلامی بھائیوں سےجامعۃ المدینہ کے تحت ہونے والے ختمِ بخاری کے حوالے سے چند نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اساتذۂ کرام کو طلبۂ کرام کی شرعی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔بعدازاں معاون ِنگران شعبہ تعلیمی امور مولانا محمد اعظم عطاری مدنی نے بھی شرکا کی تربیت و رہنمائی کی۔

واضح رہے اس وقت دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان بھر میں کم و بیش 10 مقامات پر دورۂ حدیث شریف پڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15فروری2022ء بروزمنگل کو  مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان ِ مدینہ فیصل آباد میں شعبہ جامعات المدینہ (بوائز) کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں اراکینِ شوریٰ سمیت نگرانِ مجلس جامعۃ المدینہ بوائز اور فیصل آباد (صوبہ پنجاب) کےناظمین اعلی نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شعبے میں اکابرین کے ذکرِ خیر کو اپنا معمول بنانےکا ذہن دیا اوراپنے اخلاق و کردار کو اچھا بنانے نیز سادگی اختیار کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزیدپیر صاحب اور شوریٰ کی خواہشات کو اپنا ہدف بنانےکے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی نے کنزالمدارس بورڈ کا تعارف بھی پیش کیااور بالخصوص کنزالمدارس بورڈ کے نصاب کی خصوصیات پر بھی کلام کیا۔

دوسری جانب نگران ِمجلس جامعات المدینہ (بوائز) پاکستان مولانا ظفر عطار ی مدنی نے بھی جامعۃ المدینہ کو رول ماڈل بنانے سے متعلق مدنی پھول دیئے اور جامعات المدینہ کے اصول و ضوابط پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز رمضان عطیات پر کلام کرتے ہوئے اس کے اہداف دیئے۔


پچھلے دنوں شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹر نیٹ  عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سےمدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں پاکستان کے 8 شہروں (حیدرآباد،ملتان،اوکاڑہ، لاہور، فیصل آباد ،گجرات،گجرانوالہ اوراسلام آباد) میں جامعۃ المدینہ بوائز کے تحت دورۂ حدیث کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکن ِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نےمنصبِ امامت کی اہمیت اور نظامت کورس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو عالمِ دین بن کر منصبِ علمی کے مطابق اپنی خدمات سرانجام دینے کے لئے مارچ2022ء کے آخری عشرے میں شروع ہونے والا نظامت کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔

رکنِ شوریٰ نے دورۂ حدیث شریف میں پڑھنے کے ساتھ ساتھ امامت کرنے والے اسلامی بھائیوں کے اپنی اپنی مسجدوں میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر کثیر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

واضح رہے مارچ 2022ء کو ہونے والا نظامت کورس سابقہ سال کی طرح اس سال بھی جامعۃ المدینہ بوائز کے سالانہ امتحانات کے بعد منعقد کیا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کےتحت فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ناظمین ِ کرام نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد کا بھی سلسلہ رہا۔نگرانِ پاکستان مشاورت نےناظمین سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں جامعۃالمدینہ کو جدید سے جدید سہولیات فراہم کرنے کے بارے میں مدنی پھول دیئےجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)