پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہرٹاؤن
لاہور میں مختلف علمائے کرام کی تشریف آوری ہوئی جن میں
خطیبِ داتا دربار مولانامفتی رمضان سیالوی
صاحب اورپیرزادہ معاز المصطفی قادری صاحب سمیت دیگر علمائے کرام شامل تھے۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی
یعفور رضا عطاری اور صدرِ کنزالمدارس بورڈ پاکستان حاجی محمد جنید عطاری مدنی نے
علمائے کرام کو بزریعہ و یڈیو لنک ملک بھر کے جامعات المدینہ میں ہونے والے امتحانات کے مناظر دِکھائے۔
اس موقع پر کنز المدارس بورڈ پاکستان کے کنسلٹنٹ
پروفیسر جاوید اسلم باجوہ کی بھی حاضری رہی، جس دوران انہوں نے علمائے کرام کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی نیز شعبہ جامعۃ المدینہ کی نیو
موبائل ایپ (Jamiatul Madina Global
Mobile App) کے حوالے سے بتایا گیا-
رکنِ شوریٰ حاجی جنید عطاری مدنی نے کنزالمدارس
بورڈ پاکستان کا تعارف پیش کیا اور علمائےکرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ:عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے جامعات المدینہ کا تعلیمی سال مکمل ہونے کے بعد قائم شدہ کنزالمدارس بورڈ
پاکستان جو وازرتِ تعلیم پاکستان سے منظور شدہ ہے اس کے پہلے سالانہ امتحان کا
آغاز10مارچ 2022ء کو ہوا۔
مزید رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ اس امتحان میں درسِ نظامی، تخصص فی الفقہ، تخصص
فی الحدیث، تخصص فی الامامت اور تجوید و قرات کےکم و بیش 56238 طلبہ و طالبات
نےشرکت کی جن کے لئے ملک بھر میں 523
امتحانی مراکز قائم کئے گئے۔جبکہ امتحانی امور کی نگرانی کے لئے تقریبا 2 ہزار
ذمہ دران کا تقرر کیا گیا ہے۔ساتھ ہی تمام
امتحانی مراکز میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدبیر کا بھی انتظام کیا
گیا۔
علماء کرام نے انتظام و انصرام کا جائزہ لیا اور
اچھے انتظامات پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی نیز دُعاؤں سے بھی نوازا بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے بھی علمائےکرام سے ملاقات کرتے
ہوئے انہیں لاہور ڈویژن میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ
عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)